درآمدی موبائل فون پر سیلز ٹیکس میں کمی کر دی گئی

اسلام آباد: ایف بی آر نے درآمدی موبائل فون پر ٹیکس کی شرح کم کر دی ہے۔ دستاویزات کے مطابق ایف بی آر نے جمعرات کو سیلز ٹیکس سرکلر 2020 جاری کر دیا ہے۔ اس کے تحت ایک سو ڈالر تک کے موبائل فون پر سیلز ٹیکس 1320 روپے سے کم کر کے 200 روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ 30 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر سیلز ٹیکس 130 روپے سے کم کر کے 100 روپے کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سیلز ٹیکس ایکٹ میں گرین فیلڈ انڈسٹری کی…

مزید پڑھیں

کراچی پورٹ ٹرسٹ میں 169 ملین کی کرپشن، معاملہ نیب کو بھجوا دیا گیا

کراچی: کراچی پورٹ ٹرسٹ میں 169ملین روپے کی مبینہ کرپشن پر وزارت میری ٹائم افئیرز نے معاملہ نیب کو بھجوا دیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق وزارت میری ٹائم افیئرز نے کراچی پورٹ ٹرسٹ میں 169 ملین روپے کی کرپشن پر معاملہ نیب سندھ کو تحقیقات کے لیے بھجوا دیا ہے۔ یہ معاملہ آڈٹ حکام نے ڈیپارٹمنٹل اکاونٹس کمیٹی کی میٹنگ میں گذشتہ سال جنوری میں کے پی ٹی کے آڈٹ پیراز کے دوران اٹھایا تھا۔ اس معاملے پر آڈٹ حکام کی جانب سے تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ جمع کروانے…

مزید پڑھیں

چائلڈ پورنو گرافی کا ایک اور کیس سامنے آ گیا

راولپنڈی: سائبر کرائم راولپنڈی نے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث گینگ کا کارندہ گرفتار کرلیا۔ سائبر کرائم سیل نے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث دو ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ راولپنڈی کے رہائشی قیصر شہزاد اور عمر ضیارف کے خلاف درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان بچوں کی پورنو گرافی پر مشتمل وڈیو بناتے تھے۔  ملزمان بچوں کو وڈیو کے ذریعے بلیک میل اور جنسی ہراساں کرتے تھے۔ ملزم قیصر شہزاد کو راولپنڈی کے علاقے قائد اعظم کالونی دھمیال کیمپ سے چھاپہ مار کر گرفتار…

مزید پڑھیں

سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ای او کا ملازمین کو تنخواہیں دینے سے انکار

اسلام آباد: وزارت صنعت و پیداوار کے ذیلی ادارے پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی (پاسڈیک) کے چیف ایگزیکٹو آفیسرنے وزارت صنعت و پیداوار کی ہدایت کے باوجود ادارے کے آٹھ ملازمین کو گذشتہ سات ماہ کی تنخواہیں دینے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سی ای او نے ادارے کی تعمیر نو کی آڑ میں پسند ناپسند کی بنیاد پر ادارے میں دس سال سے خدمات انجام دینے والے ملازمین کو بغیر نوٹس فوری ملازمتوں سے فارغ کر دیا تھا۔ اس پر ملازمین نے ملازمتوں پر بحالی کیلئے نیشنل انڈسٹریل…

مزید پڑھیں

شہباز اور خواجہ آصف وزارت عظمٰی کے عہدے کے لئے آپس میں ٹاس کر لیں: فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری نے کہا ہے کہ سنا ہے شہباز شریف نے بارہ تیرہ کیپس خرید لی ہیں، وہ اب واپس نہیں آئیں گے۔ بولے خواجہ آصف وزیراعظم بننا چاہتے ہیں۔ شہباز شریف اور خواجہ آصف وزارت عظمٰی کے عہدے کے لئے آپس میں ٹاس کر لیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ پر اپوزیشن کا اقدام احسن ہے۔ الیکشن کمیشن اور نیب قوانین پر بھی اپوزیشن اور حکومت…

مزید پڑھیں

ممبر لیگل اینڈ اکاؤنٹنگ کسٹمز، ایف بی آڑ فضل یزدانی خان ریٹائر ہو گئے

اسلام آباد۔ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نے جمعرات کو ریٹائرڈ ہونے والےممبر لیگل اینڈ اکاؤنٹنگ کسٹمز فضل یزدانی خان کی خدمات کو بورڈ- ان- کونسل اجلاس میں سراہا گیا۔ اجلاس میں ایف بی آر کے تمام ممبران نے شرکت کی۔ قائم مقام چیر پرسن ایف بی آر نوشین جاوید امجد نے ریٹائرڈ ممبر لیگل اینڈ اکاؤنٹنگ کسٹمز کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور ان کے لئےنیک تمناو ں کا اظہار کیا۔   آئی ڈی: 2020/01/16/3472

مزید پڑھیں

تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کی چینی سفیر سے ملاقات

اسلام آباد: مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف احمد جواد نے پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ سے خصوصی ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی چینی سفیر سے خصوصی ملاقات میں پاک-چین تعلقات کے حوالے سے بیانیے کی تشکیل کے مختلف زاویوں پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبے کی افادیت کے حوالے سے…

مزید پڑھیں

میجر جنرل بابر افتخار ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات

راولپنڈی: پاک فوج کے اعلی عہدوں میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے میجر جنرل بابر افتخار کو نیا ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان سے قبل میجر جنرل آصف غفور ڈی جی آئی ایس پی آر کے عہدے پر فائز تھے۔ میجر جنرل آصف غفور کو جی او سی 40 ڈویژن اوکاڑہ بنا دیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پہ ترقی کے لئے کسی ڈویژن کی کمان کرنا ضروری ہوتا ہے اس لیے میجر جنرل آصف غفور کو پہلے جی او…

مزید پڑھیں

میجر جنرل بابر افتخار نئے ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات

اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم کی مشاروت کے بعد فوج میں تقرریاں و تبادلہ کر ۔ تفصیل کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار کو ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کر دیا گیا جبکہ آصف غفور جی او سی 40 ڈویژن (اوکاڑہ) بھیج دئیے گئے۔مزید براں میجر جنرل اظہر وقاص کو ملٹری انٹیلی جینس کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا گیا آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل افتخار بابر کا تعلق آرمڈ کور کی یونٹ 6 لانسر سے ہے، میجر جنرل بابر…

مزید پڑھیں

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان؛ پاکستانی ٹیم کا اعلان ہو گیا

لاہور: چیف سلیکٹر مصباح الحق نے پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کے اسکواڈ کااعلان کردیا۔ مصباح الحق ٹیم میں شعیب ملک اور محمد حفیظ کو واپس لے آئے، جبکہ سرفراز کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بابر اعظم کپتان، احسان علی، عماد بٹ، حارث روف ٹیم میں شامل ہیں۔  افتخاراحمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، عثمان قادر، رضوان، محمد موسیٰ خان، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ مصباح الحق نے کہا کہ مکمل مشاورت کے…

مزید پڑھیں

خواجہ آصف وزیراعظم بننے کے لیے لوبنگ کر رہے ہیں، فواد چودھری کا الزام

Fawad-hussain-chauhdry

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے الزام عائد کیا ہے کہ خواجہ آصف وزیراعظم بننا بننے کی لوبنگ کر رہے ہیں شہباز شریف اور خواجہ آصف وزارت عظمی کی عہدے کے لیے آپس میں ٹاس کر لیں اپوزیشن اور حکومت کے درمیان الیکشن کمیشن اور نیب قوانین پر بھی معاملات چل رہے ہیں ان خیالات کو اظہار انہوں نے سائبر سکیورٹی نیشنل کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا، وفاقی وزیر نے کہا کہ خواجہ آصف وزیراعظم بننا بننے کی لوبنگ کر رہے ہیں شہباز شریف اور…

مزید پڑھیں

الیکشن کمیشن نے 318 نمائندگان کی رکنیت معطل کر دی

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 318 ممبران سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی۔ وفاقی وزراء فروغ نسیم، فواد چودھری، نور الحق قادری سمیت کئی پارلیمنٹری سیکرٹریز کے نام بھی معطل اراکین میں شامل ہیں۔ گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے تک معطل اراکین کسی بھی اسمبلی اجلاس اور قانون سازی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے318 اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کر دی۔ الیکشن کمیشن نے گوشواروں کی تفصیلات جمع…

مزید پڑھیں

بھارت کا سلامتی کونسل کو متعلقہ فورم نہ کہنا بلاجواز ہے: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل ارکان نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔ بھارت کا سلامتی کونسل کو متعلقہ فورم نہ کہنا بلا جواز ہے۔ امید ہے عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ہر مودی حکومت پردباو ڈالے گی۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی دورہ امریکہ کے دوران مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت دوطرفہ تعلقات پربات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں۔ ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ  5 ماہ میں دوسری بار…

مزید پڑھیں

ایف بی آر ملازمین کی پروموشن؛ ’چئیر مین ایف بی آر کو طلب کر لیتے ہیں‘: چیف جسٹس

Supreme Court of Pakistan

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ملازمین کی پروموشن کیخلاف ایف بی آر کی اپیل پر متعلقہ افسر کو تمام تفصیلات پیش کرنے کاحکم دے دیا۔ دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئےکہ وکیل صاحبہ! متعلقہ آفیسر کو ساتھ لے کر آئیں۔ متعلقہ افسر بتائے ملازمین کی پروموشن غیرقانونی دی تو کیا نتائج ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ملازمین کی پروموشن کیخلاف ایف بی آر کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ اس میں چھوٹے ملازمین کا کردار نہیں، سارا…

مزید پڑھیں

وزیرا عظم نے مہنگائی کم کرنے اور عوام کو ریلیف دینے کی ہدایت کر دی

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر کنٹرول اور عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کے اقدامات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔  اجلاس میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ برائے فوڈ سیکیورٹی مخدوم خسرو بختیار، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، معاون خصوصی ندیم افضل چن سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین شریک ہوئے۔ اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر موثر کنٹرول اور مہنگائی کے خلاف کم آمدنی والے اور غریب…

مزید پڑھیں

آئی ٹی سیکٹر کی درآمدات میں سالانہ 46 فیصد انڈر انوائسنگ کا انکشاف

فائل فوٹو

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں آئی ٹی سیکٹر کی درآمدات میں سالانہ 46 فیصد انڈر انوائسنگ کی جارہی ہے۔  پانچ سال میں پانچ ملین ڈالرز کی انڈر انوائسنگ ثابت ہوچکی ہے، جب کہ تین ارب 70 کروڑ روپے کی انڈرانوائسنگ پکڑی گئی ہے۔ 17  امپورٹرز مس ڈیکریشن کررہے ہیں ان امپورٹرز کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تجارت و ٹیکسٹائل کا اجلاس سینیٹر مرزا محمد آفریدی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس اسلام آباد میں ہوا۔…

مزید پڑھیں

اٹک میں ایک ہی خاندان کے چار افراد قتل

اسلام آباد: ضلع اٹک تحصیل جنڈ کی یونین کونسل دکھنیر تھانہ انجراء کی حدود  گاوں گڑدی میں زمین کے تنازعہ پر 4 افراد کو قتل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تحصیل جنڈ کی یونین کونسل دکھنیر کے گاوں گڑدی میں زمین کے تنازعہ پر چار افراد کو قتل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں باپ ، بیٹا ، والدہ اور چچا شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین میں زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایوب،…

مزید پڑھیں

’پی ٹی وی کی نشریات بند کرنا، قبضہ کرنا صرف ڈرامہ تھا‘

اسلام آباد: انسداد دہشتگری عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت کے دوران وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی وی کی نشریات بند کرنا اور قبضہ کرنا صرف ڈرامہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگری عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے جمعرات کو کیس کی سماعت کی۔ پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کی بریت کی درخواستوں پر وکیل صفائی نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ 15 روز گزرنے کے باوجود کسی نے دھرنے کو سنجیدہ نہیں لیا۔ عمران خان نے…

مزید پڑھیں