برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کی مائی لاہور آمد

بریڈ فورڈ: برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کی بریڈفورڈ میں واقع ہوٹل مائی لاہور آمد ہوئی ہے،  جہاں  برطانوی شاہی جوڑے نے طلبا کے ساتھ مل کر قلفی اور ملک شیک تیار کی۔  شاہی جوڑے نے بریڈفورڈ کالج کے طلبا اور یوکے وومن مسلم کونسل کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔
برطانوی ہائی کمیشن سے جاری اعلامیے کے مطابق شاہی جوڑے نے برطانوی خاندان کے فلاح و بہبود کے پروگرام کے تحت مائی لاہور ریسٹورنٹ کا دورہ کیا۔  مائی لاہور ریسٹورنٹ سے حاصل ہونے والی آمدنی غریب اور بے گھر افراد کی مدد کیلئے استعمال کی جاتی ہے۔
پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسٹن ٹرنر کا کہناہے کہ برطانوی شہر بریڈفورڈ میں بڑی تعداد میں پاکستانی آباد ہیں۔  پاکستانی شہری برطانیہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ شاہی جوڑے کا بریڈفورڈ کے مقامی ریسٹورنٹ کا دورہ اس بات کا مظہر ہےکہ ہمیں ضرورت مندوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر کا کہناہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعاون اور دوستی پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہے۔  برطانیہ میں مقیم پاکستانی دونوں ممالک میں سرمایہ کاری کیلئے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ آئندہ نسلوں کیلئے دونوں ممالک ایسے اقدامات کو مزید فروغ دینا چاہتے ہیں۔

 

آئی ڈی: 2020/01/16/3361

متعلقہ خبریں

Leave a Comment