تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کی چینی سفیر سے ملاقات


اسلام آباد: مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف احمد جواد نے پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ سے خصوصی ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد کی چینی سفیر سے خصوصی ملاقات میں پاک-چین تعلقات کے حوالے سے بیانیے کی تشکیل کے مختلف زاویوں پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں پاک-چین اقتصادی راہداری منصوبے کی افادیت کے حوالے سے رائے عامہ ہموار کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں شخصیات نے معلومات کے ابلاغ اور بیانیے کی ترویج میں برقی ذرائع کے کردار پر بھی سیر حاصل گفتگو کی۔

 

آئی ڈی: 2020/01/16/3618

Leave A Reply

Your email address will not be published.