خواجہ آصف وزیراعظم بننے کے لیے لوبنگ کر رہے ہیں، فواد چودھری کا الزام


اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے الزام عائد کیا ہے کہ خواجہ آصف وزیراعظم بننا بننے کی لوبنگ کر رہے ہیں شہباز شریف اور خواجہ آصف وزارت عظمی کی عہدے کے لیے آپس میں ٹاس کر لیں اپوزیشن اور حکومت کے درمیان الیکشن کمیشن اور نیب قوانین پر بھی معاملات چل رہے ہیں ان خیالات کو اظہار انہوں نے سائبر سکیورٹی نیشنل کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا، وفاقی وزیر نے کہا کہ خواجہ آصف وزیراعظم بننا بننے کی لوبنگ کر رہے ہیں شہباز شریف اور خواجہ آصف وزارت عظمی کی عہدے کے لیے آپس میں ٹاس کر لیں اپوزیشن اور حکومت کے درمیان الیکشن کمیشن اور نیب قوانین پر بھی معاملات چل رہے ہیں انہوں نے شہباز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سنا ہے 12 تیرا۔ ہے ٹوپیاں خرید لی ہیں فواد نے کہا کہ آرمی ایکٹ پر اپوزیشن کا ووٹ دینا احسن اقدام ہے،اپوزیشن نے زمہ داری کا مظاہرہ کیا ہے، فوج سب کی اتنی ہے جتنی پی ٹی آئی کی یے،فوج سیاسی جماعتوں اور لوگوں کی ہے،اپوزیشن کے اقدام کی تعریف کرتا ہوں، پاکستان میں ماحول نہیں اپوزیشن نے ساتھ معاملہ حل ہونا چاہے انہوں نے کہا کہ،ملک میں استحکام کی ضرورت ہے اپوزیشن اور اداروں کو ساتھ لیکر چلنا ہے،پاکستان میں اچھا ماحول لانے کی ضرورت ہے انہوں نےکہا کہ فیصل واڈا پر بات کی تو میڈیا میں نیا مسئلہ سامنے آ جائیگا،وفاقی وزیر نے کہا کہ قومیں ایک شعبہ میں ترقی سے اوپر نہیں جاتیں تمام شعبوں میں ہی ترقی ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ہم امریکہ کی بات کرتے ہیں امریکہ تمام شعبوں میں تقریب کر چکا ہے، ہمیں پوری مائیکرو پالیسی کو ہی ٹھیک کرنا پڑے گا، آج ہم کہتے ہیں دو ہزار بائیس میں ہمارا پہلا مشن خلا میں جائے گا، ،ہمارا ملک فری لانس سافٹ ویئر کرنے والا ساتواں ملک ہے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ساٹھ کی دہائی میں پاکستان کی ترقی میں امریکہ کا بڑا کردار تھا،آج بھی ہمیں امریکہ کے ساتھ کُھل کر روابط رکھنے کی ضرورت ہے،اسلام آباد میں سائنس اور ٹیکنالوجی کا دوسرا پارک بھی بنائیں گے، فواد چوہدری.ہمارے ملک میں یونیورسٹی اور ایکیڈمیا کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے، وفاقی وزیت کہا کہ فائیو جی بلکل ہمارے دروازے پر ہے،فائیو جی سے ہمارے ملک میں ٹیکنالوجی میں انقلاب برپا ہوگا، انہو ں نے کہا کہ ہمیں ہر بزنس میں ٹیکنالوجی کو استعمال کرنا ہے،اگر ہم ملک میں بغیر ڈرائیو کار چلاتے ہیں تو ڈرائیور بےروزگار ہوجائیں گے لیکن اس کے ساتھ ہی نئی جابز بھی ملیں گی ڈرائیور بے روزگار ہوں گے تو کار کو رموٹ کرنے میں روزگار پیدا ہوگا،ہمیں مستقبل کے لئے بائیو ٹیکنالوجی کو فوکس کرنا ہے


Leave A Reply

Your email address will not be published.