عائزہ خان کی 29 ویں سالگرہ پر فیملی کے ہمراہ تصاویر وائرل

معروف خوبصورت اداکارہ عائزہ خان 29 برس کی ہو گئیں۔ اپنی سالگرہ کے موقع پر عائزہ خان نے چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ عائزہ خان نے، جنہوں نے گزشتہ روز اپنی 29 ویں سالگرہ منائی، رات 12 بجتے ہی عائزہ نے اپنے اہل خانہ کے ساتھ سالگرہ مناتے ہوئے چند تصاویر شیئر کی ہیں۔ تصاویر میں عائزہ اپنے شوہر دانش تیمور اور دونوں بچوں حورین اور رایان کے ساتھ بے حد خوش نظر آرہی ہیں، جب کہ ان کے آس پاس گلاب کے پھول نظر آرہے ہیں۔

عائزہ خان نے دانش کے ساتھ سالگرہ کا کیک کاٹتے ہوئے بھی تصاویر شیئر کی۔  عائزہ خان 15 جنوری 1991 کو پیدا ہوئی تھیں۔

 

آئی ڈی: 2020/01/16/3519

متعلقہ خبریں

Leave a Comment