میجر جنرل بابر افتخار نئے ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات


اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم کی مشاروت کے بعد فوج میں تقرریاں و تبادلہ کر ۔ تفصیل کے مطابق میجر جنرل بابر افتخار کو ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کر دیا گیا جبکہ آصف غفور جی او سی 40 ڈویژن (اوکاڑہ) بھیج دئیے گئے۔مزید براں میجر جنرل اظہر وقاص کو ملٹری انٹیلی جینس کا ڈائریکٹر جنرل تعینات کردیا گیا آئی ایس پی آر کے مطابق میجر جنرل افتخار بابر کا تعلق آرمڈ کور کی یونٹ 6 لانسر سے ہے، میجر جنرل بابر افتخار نے 1990 میں فوج میں کمیشن حاصل کیا،وہ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے گریجویٹ ہیں، انہوں نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اور اردن کے رائل کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کے بھی گریجویٹ ہیں، میجر جنرل بابر افتخار دوران ملازمت کمانڈ اینڈ سٹاف پوزیشنز پر کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں، وہ بریگیڈ میجر، انفنٹری کے بریگیڈیئراسٹاف کے عہدے پر بھی تعینات رہے، جنرل بابر افتخار نے آپریشن ضرب عضب کے دوران انفنٹری اورآرمڈ بریگیڈ کی کمانڈ کی میجر جنرل بابرافتخار این ڈی یو اور پی ایم اے میں انسٹرکٹر کی خدمات بھی سرانجام دے چکے ہیں، ان کے چار بیٹے ہیں، میجر جنرل آصف غفور 15 دسمبر 2016ءکو ڈی جی آئی ایس پی آر کےعہدے پر فائز ہوئے انہوں نے میجر جنرل آصف غفور نے کوئٹہ کے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج سے گریجوایٹ کیا کمانڈ اینڈ سٹاف کالج بنڈونگ انڈونیشیا اور اسلام آباد کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے ڈگریاں حاصل کیں میجر جنرل آصف غفور 9 ستمبر 1988ء کو پاک فوج کی شاخ 87 میڈیم رجمنٹ میں بھرتی ہوئے 2008ء میں وہ باجوڑ میں طالبان کے خلاف محاذ میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔15 دسمبر 2016ء کو اُنہیں میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کی عہدے پر مدت مکمل ہوجانے پر ڈائریکٹر جنرل شعبۂ بین الخدماتی تعلقاتِ عامہ پاک فوج مقرر کر دیا گیا


Leave A Reply

Your email address will not be published.