کراچی؛ خاتون ٹیچر کا قاتل اس کا شاگرد نکلا


کراچی: سرجانی ٹاون میں ٹیچر کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کرنے والا قاتل اس کا اپنا شاگرد نکلا۔

تفصیلات کے مطابق سرجانی انویسٹی گیشن پولیس نے 5 جنوری کو سیکٹر36 بی میں 3 بچوں کی ماں کے قتل میں ملوث 19 سالہ محسن سلیم کو گرفتار کرلیا۔ملزم مقتولہ کا پڑوسی تھا جبکہ مقتولہ ملزم کی ٹیوشن ٹیچر بھی تھی، واقعہ کے روز مقتولہ کو گھر میں اکیلا دیکھ کر ملزم گھر میں داخل ہوا اور مقتولہ سے زبردستی کرنے کی کوشش کی۔مقتولہ یاسمین نے ملزم کو اس کے گھر والوں اور اہل محلہ کو بتانے کی دھمکی دی تو اس نے یاسمین کا گلا کاٹ کر اسے قتل کردیا۔واقعہ کو قتل کی شکل دینے کےلئے ملزم نے مقتولہ کا موبائل اور پرس چوری کیا اور گھر آگیا۔ ملزم کے قبضہ سے آلہ قتل برآمد کرلیا گیا ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/16/3355

Leave A Reply

Your email address will not be published.