بھارت کا سلامتی کونسل کو متعلقہ فورم نہ کہنا بلاجواز ہے: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل ارکان نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔ بھارت کا سلامتی کونسل کو متعلقہ فورم نہ کہنا بلا جواز ہے۔ امید ہے عالمی برادری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ہر مودی حکومت پردباو ڈالے گی۔ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی دورہ امریکہ کے دوران مشرق وسطیٰ کی صورتحال سمیت دوطرفہ تعلقات پربات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں۔

ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ  5 ماہ میں دوسری بار مسئلہ کشمیر سلامتی کونسل میں زیر بحث آیا ہے۔ عائشہ فاروقی کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پرخطے کے وزرائے خارجہ سے رابطے کیے۔ ترجمان نے قیام امن کےلیے امریکہ اور طالبان کے اقدامات کا خیر مقدم  ھی کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی  کہا کہ سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی کیلئے پاکستانی مشن حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ ولی عہد محمد بن سلمان کے اعلان کے بعد 579 قیدی رہا ہو چکے۔

یاد رہے 28 ممالک میں 10 ہزار سے زائد پاکستانی قید ہیں۔

 

آئی ڈی: 2020/01/16/3426

متعلقہ خبریں

Leave a Comment