بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان؛ پاکستانی ٹیم کا اعلان ہو گیا

لاہور: چیف سلیکٹر مصباح الحق نے پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کے اسکواڈ کااعلان کردیا۔ مصباح الحق ٹیم میں شعیب ملک اور محمد حفیظ کو واپس لے آئے، جبکہ سرفراز کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم کپتان، احسان علی، عماد بٹ، حارث روف ٹیم میں شامل ہیں۔  افتخاراحمد، عماد وسیم، خوشدل شاہ، عثمان قادر، رضوان، محمد موسیٰ خان، شاہین شاہ آفریدی اور محمد حسنین بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

مصباح الحق نے کہا کہ مکمل مشاورت کے بعد ٹیم کو فائنل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش کی ہے کہ اچھا کمبی نیشن بنے۔ ٹیم کے جیت کے جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ شعیب ملک اچھا کھیل رہے ہیں، اس لئییے انہیں شامل کیا گیا ہے۔

چیف سلیکٹرمصباح الحق نے مزید کہا کہ عثمان قادر کی کارکردگی میں بھی بہتری آئی ہے۔ شاداب کی کارکردگی بہتر ہو رہی ہے۔ حارث روف کی بگ بیش میں کارکردگی سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کی کہ ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کو بھی شامل کریں۔ سینئر کھلاڑیوں کو خوف کے باعث ٹیم میں نہیں لائے۔تمام کھلاڑی ہمارے پول میں ہیں۔ انہوں نے کہا بہترین کمبی نیشن کےلئے ہمارے پاس بہت وقت ہے۔ بہترین کمبی نیشن حاصل کرلینے تک تجربے کرتے رہیں گے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/16/3429

متعلقہ خبریں

Leave a Comment