درآمدی موبائل فون پر سیلز ٹیکس میں کمی کر دی گئی

اسلام آباد: ایف بی آر نے درآمدی موبائل فون پر ٹیکس کی شرح کم کر دی ہے۔
دستاویزات کے مطابق ایف بی آر نے جمعرات کو سیلز ٹیکس سرکلر 2020 جاری کر دیا ہے۔ اس کے تحت ایک سو ڈالر تک کے موبائل فون پر سیلز ٹیکس 1320 روپے سے کم کر کے 200 روپے کر دیا گیا ہے، جبکہ 30 ڈالر مالیت کے موبائل فون پر سیلز ٹیکس 130 روپے سے کم کر کے 100 روپے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سیلز ٹیکس ایکٹ میں گرین فیلڈ انڈسٹری کی تعریف بھی شامل کی گئی ہے، جس میں ایسی زمین کو شامل کیا گیا تھا جس پر پہلے کام نہ ہوا ہو۔ تاجروں کے مطالبے پر بجلی کے ٹیرف بڑھنے کے سبب پہلے درجے کے ریٹیلرز کے بل کی حد 6 لاکھ سے 12 لاکھ کی گئی ہے۔ اسی طرح ایف بی آر کے سیل یا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی خلاف ورزی پر اور ریٹیل قیمت درج کرنے کی شرط پر عمل نہ کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کاٹن درآمد پر سیلز ٹیکس کی شرح 10 فیصد کر دی گئی ہے اور خام مال کے علاوہ 16 فیصد یا زائد سیلز ٹیکس ادائیگی سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر اضافی 3 فیصد ویلیو ایڈیشن ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/16/3496 

متعلقہ خبریں

Leave a Comment