کراچی پورٹ ٹرسٹ میں 169 ملین کی کرپشن، معاملہ نیب کو بھجوا دیا گیا

کراچی: کراچی پورٹ ٹرسٹ میں 169ملین روپے کی مبینہ کرپشن پر وزارت میری ٹائم افئیرز نے معاملہ نیب کو بھجوا دیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق وزارت میری ٹائم افیئرز نے کراچی پورٹ ٹرسٹ میں 169 ملین روپے کی کرپشن پر معاملہ نیب سندھ کو تحقیقات کے لیے بھجوا دیا ہے۔

یہ معاملہ آڈٹ حکام نے ڈیپارٹمنٹل اکاونٹس کمیٹی کی میٹنگ میں گذشتہ سال جنوری میں کے پی ٹی کے آڈٹ پیراز کے دوران اٹھایا تھا۔ اس معاملے پر آڈٹ حکام کی جانب سے تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی۔ ادارے کی جانب سے تحقیقات کے بعد ادارہ متعلقہ حکام کو اس ضمن میں کوئی تسلی بخش روپوٹ جمع نہ کروا سکا کہ اگر  ڈریجر کی دیکھ بھال اور ریپرنگ پر اتنی رقم خرچ کی گئی تو وہ ٹھیک کیوں نہ ہو سکا۔ اس پر وزارت نے وفاقی وزیر کی ہدایت پر معاملہ نیب کو بھجوا دیا کہ وہ اس پر مزید تحقیقات کر کے معاملہ کو منطقی انجام تک پہنچائے۔

 

 

آئی ڈی: 2020/01/16/3499

متعلقہ خبریں

Leave a Comment