اٹک میں ایک ہی خاندان کے چار افراد قتل

اسلام آباد: ضلع اٹک تحصیل جنڈ کی یونین کونسل دکھنیر تھانہ انجراء کی حدود  گاوں گڑدی میں زمین کے تنازعہ پر 4 افراد کو قتل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تحصیل جنڈ کی یونین کونسل دکھنیر کے گاوں گڑدی میں زمین کے تنازعہ پر چار افراد کو قتل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں باپ ، بیٹا ، والدہ اور چچا شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فریقین میں زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ غیر مصدقہ ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں ایوب، اس کا والد نسیم ، اس کی والدہ اور اس کا چچا عزیز بتائے جاتے ہیں۔

علاوہ ازیں ترجمان اٹک پولیس کے مطابق پولیس چوکی لکڑ مار تھانہ انجراء کے علاقہ دیہہ گڑدی میں زمین کے تنازع پرعورت سمیت 4 افراد قتل کر دیا گیا ہے۔ اطلاع وقوعہ ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سید خالد ہمدانی، ایس ڈی پی او جنڈ اور ایس ایچ او انجراء بھاری نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے۔ وقوعہ پر کرائم سین یونٹ طلب کر لی گئی۔ شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔ وقوعہ کے ذمہ دار ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 

آئی ڈی: 2020/01/16/3609

متعلقہ خبریں

Leave a Comment