شہباز اور خواجہ آصف وزارت عظمٰی کے عہدے کے لئے آپس میں ٹاس کر لیں: فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری نے کہا ہے کہ سنا ہے شہباز شریف نے بارہ تیرہ کیپس خرید لی ہیں، وہ اب واپس نہیں آئیں گے۔ بولے خواجہ آصف وزیراعظم بننا چاہتے ہیں۔ شہباز شریف اور خواجہ آصف وزارت عظمٰی کے عہدے کے لئے آپس میں ٹاس کر لیں۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ پر اپوزیشن کا اقدام احسن ہے۔ الیکشن کمیشن اور نیب قوانین پر بھی اپوزیشن اور حکومت کے درمیان معاملات چل رہے ہیں۔ پاکستان میں ایسا ماحول نہیں کہ اپوزیشن کے ساتھ معاملہ بگاڑا جائے۔ نواز شریف اور شہباز شریف کی واپسی سے متعلق انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے بارہ تیرہ ٹوپیاں خرید لی ہیں، لگتا ہے وہ واپس نہیں آئیں گے۔

ایک سوال پر کہ بوٹ فیصل واوڈا نے دکھایا، پابندی اینکر پر لگ گئی۔ کیا فیصل واوڈا کے خلاف بھی ضابطے کی کاروائی ہوگی، کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر انہوں نے فیصل واڈا کی بات پر کچھ کہا تو میڈیا میں نیا مسئلہ سامنے آ جائیگا۔

آئی ڈی: 2020/01/16/3623

متعلقہ خبریں

Leave a Comment