ارکان سینیٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی دھجیاں اڑا دیں

رکنیت معطل ہونے کے باوجود بعض ارکان کی سینیٹ اجلاس میں شرکت اور تقاریر بھی کیں


اسلام آباد:ارکان سینیٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی دھجیاں اڑا دین۔ رکنیت معطل ہونے کے باوجود بعض ارکان کی سینیٹ اجلاس میں شرکت اور تقاریر بھی کیں تفصیل کے مطابق ارکان سینیٹ نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی دھجیاں اڑا دیں۔ رکنیت معطل ہونے کے باوجود بعض ارکان کی سینیٹ اجلاس میں شرکت اور تقاریر بھی کیں الیکشن کمیشن کی جانب سے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر ارکان کی رکنیت معطل کی گئی تھی۔ رکنیت معطل ہونے کے باوجود سینٹر پیر صابر شاہ، سینیٹر نجمہ حمید ، سینیٹر زیشان خان زادہ اور فدا محمد سینیٹ اجلاس میں شریک ہوئے۔ پیر صابر شاہ کی تقریر کے دوران پینل آف چئیر کو بتایا گیا کہ قانون کے مطابق پیر صابر شاہ سمیت  الیکشن کمیشن کیجانب سے تمام معطل ارکان ایوان میں شرکت نہیں کر سکتے جس پر پینل آف چئیر نے پیر صابر کو تقریر مختصر کرنے کی ہدایت کر دی۔


Leave A Reply

Your email address will not be published.