مصر نے پاکستانی ویزوں پر پابندی عائد نہیں کی؛ دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے مصر کی پاکستانی ویزوں کے اجرا پر پابندی کی  سوشل میڈیا میں چلنے والی خبروں کی تردید کر دی۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق مصر نے پاکستانی شہریوں کو ویزوں کے اجراء پر پابندی عائد نہیں کی۔ ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق مصری حکومت، سرکاری، سفارتی اور گرین پاسپورٹ پر ویزے جاری کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پابندی سے متعلق میڈیا رپورٹس ملاحظہ کی ہیں۔ ہماری معلومات کے مطابق ویزوں پر پابندی عائد کی گئی ہے اور نہ ہی مصر نے پاکستان کے لیے ویزے بند کیے ہیں۔  ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سوشل میڈیا میں آنے والی اطلاعات مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے آج سوشل میڈیا کے کچھ حلقوں سے رپورٹس آئی تھیں کہ مصر نے پاکستانی تاجروں، صنعتکاروں  اور دیگر شہریوں کو ویزہ جاری نہیں کیا جس کی وجہ سے ان کے پاسپورٹ مصری سفارتخانے میں پھنس گئے ہیں۔

آئی ڈی: 2020/01/17/3693

متعلقہ خبریں

Leave a Comment