چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی؛ وزیر اعظم نے شہباز شریف کو خط لکھ دیا


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کے لیے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو خط لکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو خط تحریر کیا ہے۔ مذکورہ خط میں چیف الیکشن کمشنر کے لیے، اس سے قبل تحریک انصاف کی جانب سے تجویز کیے گئے بابر یعقوب کا نام واپس لیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے تین سابق وفاقی سیکریٹریز کے نام چیف الیکشن کمیشن کے لئے تجویز کئے گئے ہیں، جن میں فضل عباس میکن، سکندر سلطان راجا اور جمیل احمد کا نام شامل ہے۔

اس سے قبل حکومت کی جانب سے سکندر سلطان راجہ کا نام بطور چیف الیکشن کمشنر تجویز کیا گیا تھا۔ سکندر سلطان راجہ کا نام پرویز خٹک نے تجویز کیا تھا، جبکہ پیپلزپارٹی نے جمیل احمد اور مسلم لیگ ن نے فضل عباس  مکین کا نام تجویز کیا تھا۔

 

آئی ڈی: 2020/01/17/3673 

Leave A Reply

Your email address will not be published.