وفاقی ہسپتال پمز میں لنگر خانے کا افتتاح کر دیا گیا

اسلام آباد: حکومت نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز ( پمز) ہسپتال میں لنگر خانہ کا افتتاح کر دیا ہے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ معاون خصوصی براۓ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ لنگر خانے کے ساتھ پمز ہسپتال میں بہت جلد پناہ گاہ بھی بنائی جائیگی۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے احساس پروگرام کے تحت پمز ہسپتال میں لنگر خانے کا افتتاح کر دیا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا غریب عوام کے فلاح کے لۓ اقدامات کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ بہت جلد پمز ہسپتال میں مریضوں کے ساتھ آنے والے افراد کے لئے پناہ گاہ بھی بنائی جائیگی۔
اس موقع پر وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نےکہا پمز ہسپتال میں بنائے جانے والے لنگر خانے سے غریب افراد کو مفت کھانا فراہم کیا جاۓ گا۔ پشاور، سوات، کراچی اور تھر میں بہت تیزی سے لنگر خانے بنائے جا رہے ہے، جو پانچ چھ ماہ میں مکمل ہوجائیں گے۔
ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ذاتی فاٸدہ حاصل کرنے والے افسران کی فہرستیں تیار ہو رہی ہیں، جن کے نام بہت جلد سامنے  لائے جائیں گے۔

پمز ہسپتال میں لنگر خانے کے افتتاح کے بعد معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وہاں موجود مریضوں کے لواحقین کے ساتھ لنگر کا کھانا کھایا اور ان کا حال احوال بھی پوچھا۔

 

آئی ڈی: 2020/01/17/3691

متعلقہ خبریں

Leave a Comment