صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی چینی سفیر سے ملاقات

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے چین کے سفیر یاو جنگ نے ملاقات کی ہے۔ صدر نے چینی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان مشکل کی گھڑی میں بھی دوستی قائم رہی۔ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

اسلام آباد میں چینی سفیر کے ساتھ ملاقات کے دوران صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات علاقائی امن و استحکام کی علامت ہیں۔ چین نے ہمارے قومی مفادات میں ایشوز پر ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا۔ صدر عارف علوی نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان کی حمایت کرنے پر چین کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کا ایک اہم منصوبہ ہے۔ مختلف سی پیک منصوبوں کی تکمیل پر دونوں ملکوں کے درمیان تعاون مثالی ہے، عارف علوی کا کہناتھا کہ سی پیک دوطرفہ تعلقات کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سی پیک توانائی، صنعت اور زراعت کے شعبوں میں مکمل صلاحیت تلاش کرنے میں معاون ثابت ہو رہا ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/17/3696

متعلقہ خبریں

Leave a Comment