اسحاق ڈار نے عدالتی مفرورقرار دیے جانے کے خلاف سپریم کورٹ سےرجوع کرلیا

اسلام آباد :سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے عدالتی مفرورقرار دینے کے فیصلے کےخلاف اپیل کی فوری سماعت کےلیے سپریم کورٹ سےرجوع کرلیا درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ جلد سماعت نہ ہوئی تو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا۔اسحاق ڈار کے وکیل کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے 21 نومبر 2017 کے احتساب عدالت کے فیصلے کے بعد اثاثے ضبط کرلیے گئے تمام اثاثوں کو نیلامی پر لگادیا گیااسحاق ڈار کا درخواست میں کہنا ہے کہ وہ بطور شہری عدلیہ کا احترام کرتے ہیںاحتساب عدالت میں پیش ہوتے رہےعلالت کے باعث باہر جانا پڑادرخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اپیل آئندہ ہفتے سماعت کےلیے مقرر کرتے ہوئے احتساب عدالت کے مفرور قرار دینے کے فیصلے کومعطل کیا جائے

متعلقہ خبریں

Leave a Comment