رانا ثناء اللہ قیادت کے ملک سے باہر بھاگ جانے پر ذہنی توازن کھو بیٹھےہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام اباد:معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہےرانا ثناء اللہ اپنی قیادت کے ملک سے باہر بھاگ جانے پر ذہنی توازن کھو بیٹھےہیں رانا صاحب جس مقدمہ میں آپ کو ضمانت ملی ہے اس کا ٹرائل ابھی باقی ہے، اس پر توجہ دیں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کو تنقید نشانہ بنایا،بولیں رانا صاحب فرماتے ہیں کہ میاں صاحب اگر ہسپتال سے گھر جا سکتے ہیں تو ریستوران بھی جاسکتے ہیں ان کا مطلب ہے کہ میاں صاحب تندرست ہیں اور ریستوران سے سیدھا جیل بھی جا سکتے ہیں انہوں نے کہا رانا صاحب پہلے اندرونی لڑائی میں مبتلا اپنی قیادت کے مابین پارٹی میں مڈ ٹرم انتخابات کرائیں،،آپ کی سیاسی ساکھ ختم اور قیادت سر پر پاؤں رکھ کر باہر بھاگ چکی ہے۔آپ حکومت کے بجائے اپنی قیادت پر برسیں جس نے اپنے کارکنوں کو پھر دھوکہ دیا اور ان کے اعتماد کا خون کیا ہے۔ معاون خصوصی نے رانا ثناء اللہ کو یہ بھی کہا کہ جس مقدمہ میں آپ کو ضمانت ملی ہے اس کا ٹرائل ابھی باقی ہے، اس پر توجہ دیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment