پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے کوشاں ہے

نیویارک:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وائیٹ ہاؤس واشنگٹن میں امریکہ کے مشیر قومی سلامتی رابرٹ او برائن سے ملاقات کی شاہ محمود قریشی اور نئے امریکی مشیر قومی سلامتی کی یہ پہلی باضابطہ ملاقات تھی،وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان ،امریکہ کے ساتھ جامع، طویل المدتی اور کثیر الجہتی تعلقات کا خواہاں ہے،انہوں نے کہا کہ خطہ کسی نئی محاز آرائی کا متحمل نہیں ہوسکتا ،،پاکستان کشیدگی کے خاتمےاور امن و استحکام کیلئے ،مذاکرات کے ذریعے معاملات کے پرامن حل کا حامی ہے،، وزیر خارجہ نے امریکی مشیر قومی سلامتی کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سےبھی آگاہ کیا اور کہا کہ امریکہ جموں و کشمیر میں انسانی المیے کا نوٹس لیتے ہوئے کرفیو کے خاتمے اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کے لیے بھارت پر دباؤ ڈالے،فریقین نے امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی بحالی کو مثبت اور حوصلہ افزا اقدام قرار دیا،،،وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغان قضیے کے سیاسی تصفیے،اور افغان امن عمل میں مصالحانہ کوشیش جاری رکھے گا،،رابرٹ او برائن نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مصالحانہ کردار کو سراہا ہے

متعلقہ خبریں

Leave a Comment