چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کی تقرری کا معاملہ

اسلام آباد:چیف الیکشن کمشنر اور اراکین کے تقرری کے معامہ پرپارلیمانی کمیٹی کا 12 واں اجلاس پیر کو شام ‏چار بجے طلب کیا گیا ہے اور اس حوالے سے اراکین کو نوٹس بھی جاری کردیئے گئے تفصیل کے مطابق ‏شیری مزاری کی صدارت میں اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا،اجلاس میں چیف الیکشن ‏کمشنر کے لیے بھیجے گئے تین ناموں پر غور ہوگا،وزیراعظم نے جمیل احمد،فضل عباس ‏میکن اور راجہ سکندر سلطان کے نام تجویز کیے ‏ہیں ،ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر نے ‏ابھی وزیراعظم کے خط کا جواب نہیں دیا، لیکن راجہ سکندر سلطان یا فضل عباس میکن ک ‏میں سے کسی ایک نام پر حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق کا ‏امکان ہے ، جبکہ مسلم لیگ ‏ن کے نائب صدر ایاز صادق کا کہنا ہے کہ ابھی ہمیں وزیراعظم کا خط باضابط طور پر نہیں ‏ملا ،خط ملنے پر اپوزیشن کی تمام جماعتوں سے مل کر فیصلہ کرینگے۔ ‏

متعلقہ خبریں

Leave a Comment