وفاقی حکومت کا پاکستان میں پہلی بار ’’پیمنٹ گیٹ وے‘‘ بنانے کا فیصلہ


اسلام آباد : وفاقی حکومت نے کاروباری افراد کی سہولت کےلیے پاکستان میں پہلی بار’’پیمنٹ گیٹ وے‘‘بنانے کا فیصلہ کرلیا  ہےجس کے تحت پے پال، منی گرام، ویزا اور ماسٹر جیسی عالمی کمپنیاں اسٹیک ہولڈر ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق اس پروگرام کے تحت پیمنٹ گیٹ وے سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری افراد کو فائدہ ہو گا۔ جبکہ کاروباری افراد بیرون ملک مارکیٹ میں اپنی اشیاء فروخت کر کے آمدن حاصل کر سکیں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کاروباری برادری کی راہ میں حائل ہر رکاوٹ دور کرنا ہو گی۔ موجودہ حکومت ای کامرس پالیسی پر کام کر رہی ہے۔

آئی ڈی: 2020/01/18/3729


اپنا تبصرہ بھیجیں