وفاق نے سندھ حکومت کو ایڈیشنل آئی جی کو آئی جی کا چارج دینے سے روک دیا

اسلام آباد : آئی جی سندھ کی تبدیلی کامعاملہ طول پکڑ گیا وفاق نے سندھ حکومت کو ایڈیشنل آئی جی کو آئی جی کا چارج دینے سے روک دیاجوابی خط میں کہا کہ صوبائی حکومت کی درخواست پرغور جاری ہے۔۔حتمی فیصلے تک کلیم امام ہی آئی جی رہیں گے تفصیل کے مطابق آئی جی سندھ کی تبدیلی سے متعلق وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان خط وکتابت جاری ہے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سندھ حکومت کے خط کا جواب دے دیا جس میں کہا گیاہے کہ صوبائی حکومت کی درخواست پرغور کررہے ہیں جب تک فیصلہ نہیں ہوجاتا کلیم امام ہی آئی جی سندھ رہیں گےجوابی خط میں یہ بھی کہا گیاہے کہ سندھ حکومت کلیم امام کے ڈی نوٹیفائی ہونے تک قائم مقام آئی جی نہیں لگا سکتی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرہی فیصلہ کیا جائے گا سندھ حکومت نے 16 جنوری کو خط میں وفاق سے آئی جی سندھ کلیم امام کی خدمات واپس لینے کی درخواست کی تھی ساتھ ہی نئے آئی جی کےلیے 3 نام تجویز بھی کیے آئی جی سندھ نے صوبائی حکومت نے غیر قانونی اقدام ماننے سے انکار کر دیا تھا اس کے علاوہ متعدد صوبائی وزرا اور ایم پی اے کی جانب سے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کی معاونت کی خبریں بھی باہر آئی تھی جن کو مراد علی شاہ کی حکومت نے مسترد قراد دیا تھا

متعلقہ خبریں

Leave a Comment