آٹے کو زائد قیمت پر فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، فردوس عاشق اعوان

سیالکوٹ: وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ آٹے کے بحران سے متعلق منفی پروپیگنڈا چل رہاہے جبکہ پنجاب میں فلور ملز میں آٹا805 روپے میں فروخت ہورہا ہے،آٹے کو زائد قیمت پر فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،805 روپے سے زائد آٹا فروخت ہونے پر عوام ہیلپ لائن پر رابطہ کریں ۔معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل وزیراعلیٰ پنجاب سے تفصیلی ملاقات کی ،آٹے کے بحران سے متعلق منفی پروپیگنڈا چل رہاہے،منفی پروپیگنڈے کی روک تھام بہت ضروری ہے،ان کاکہناتھا کہ وزیراعظم کا وژن عوامی مسائل کے حل کیلئے کام کرنا ہے،پنجاب میں 60 فیصد زیادہ گندم پیدااورذخیرہ ہوتی ہے،سندھ میں بروقت گندم کی خریداری نہیں کی گئی ،دیگر صوبوں کے عوام کی خوراک کی ضروریات کو پوراکرناہمارافرض ہے،وزیراعظم نے 4 لاکھ ٹن گندم سندھ کو دینے کا حکم دیاہے۔
فردوس عاشق اعوان کاکہناتھا کہ پنجاب میں فلور ملز میں آٹا805 روپے میں فروخت ہورہا ہے،آٹے کو زائد قیمت پر فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،805 روپے سے زائد آٹا فروخت ہونے پر عوام ہیلپ لائن پر رابطہ کریں ،آٹا مہنگا فروخت کرنے والوں کوسدباب ضروری ہے،مہنگائی مافیا کوتوڑنے کیلئے ہیلپ لائن کا اجراکیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ایک لاکھ ٹن گندم اٹھائی ہے ،سندھ حکومت گندم کو فلورملز تک پہنچانے میں ناکام رہی،فلورملز تک گندم نہ پہنچنے کے باعث مارکیٹ میں آٹے کی قیمت بڑھی،سندھ حکومت صوبے میں گندم کی سپلائی کے عمل کو تیز کرے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب حکومت814 فلورملز کو 25390 ٹن گندم فراہم کررہی ہے،آٹے کی رسائی کیلئے 368 سیل پوائنٹ اور181 ٹرک سٹیشن بنائے گئے ہیں،پنجاب حکومت آٹے کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کیلئے اقدامات کررہی ہے،سیل پوائنٹس اورٹرک سٹیشنزکے ذریعے آٹے کی قیمتیں نیچے لانے کی کوشش کی گئی،انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے 6 ضلعوں میں افسران کومعطل کیا ہے،معطل افسران آٹے کی قیمت میں اتارچڑھاﺅ میں مصروف تھے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ سیاسی یتیموں کاایک ٹولہ تاثر دے رہا ہے حکومت معیاد پوری نہیں کرے گی ،سیاسی یتیم سن لیں حکومت اتحادیوں کے ساتھ ملکر 5 سال پورے کرے گی ،اپنانقطہ نظربیان کرنا اورجدوجہد کرناہر شخص کا حق ہے،قومی ترقی اورعوامی خوشحالی کے ایجنڈے پر سب متفق ہیں،ان کاکہناتھا کہ عوامی فلاح کے ایجنڈے پر حکومت اوراتحادی ایک پیج پر ہیں ،کراچی پیکج پر عملدرآمدکاآغاز ہو چکا ہے،ایم کیو ایم اوردیگر اتحادیوں سے بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے،جلد خوشخبری دینگے۔انہوں نے کہا کہ عثمان بزدار محنتی، ملنساراوردرویش صفت انسان ہیں ،عثمان بزدار کو ٹارگٹ کرنے والے بالواسطہ عمران خان کو ٹارگٹ کررہے ہیں،وزیراعلیٰ عثمان بزدار اپنی مدت پوری کریں گے،ان کاکہناتھاکہ عثمان بزدار ایک کردار ہیں جبکہ اس سے پہلے اداکار تھے،عوام جانتے ہیں حقیقی خادم اعلیٰ کون ہے ،پنجاب کے عوام کو مولاجٹ نوری نتھ کی بھڑکیں چاہئیں،فردوس عاشق اعوان کاکہناتھا کہ ہم نے15ماہ میں معیشت کو بینک دیوالیہ ہونے سے بچایا

متعلقہ خبریں

Leave a Comment