ای سی سی اجلاس میں مہنگی گندم درآمد کرنے کی منظوری دیے جانے کا امکان

اسلام آباد: مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس پیر کو ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں مہنگی گندم درآمد کرنے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے، گندم کی درآمد پر 60 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز ہے۔۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا ۔ اجلاس میں مہنگی گندم درآمد کرنے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے سندھ اور پختونخواہ کو اضافی گندم اٹھانے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ پختونخواہ حکومت پاسکو سے ڈھائی لاکھ ٹن گندم اٹھا سکتی ہے، سندھ حکومت پاسکو سے چار لاکھ ٹن گندم اٹھا سکتی ہے۔ حکومت نے گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جہانگیرترین کہتے ہیں کہ حکومت نے گندم پردرآمدی ڈیوٹی ختم کرنےکااصولی فیصلہ کرلیا ہے۔۔ای سی سی کے اجلاس میں گندم کی درآمد پر عائد ڈیوٹی ختم کر دی جائے گی۔انہوں نے کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے یہ انکشاف کیا ذرائع کے مطابق گندم سپلائی کے لیے این ایل سی کو بھی احکامات جاری کردیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی اجلاس میں مہنگی گندم درآمد کرنے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے، وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی تین لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی سمری پیش کرے گی۔۔۔۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment