جڑواں شہروں میں بھی آٹے کی قیمت 70 ہوگئی، انتظامیہ خاموش


اسلام آباد:جڑواں شہروں میں بھی آٹے کی قیمت میں دس روپے فی کلو اضافہ ہوگیا آٹا 60، چکی آٹا 65اور فائن آٹا 70 روپے فی کلو میں فروخت کیا جانے لگا شہری کہتے ہیں آئے روز اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے نے غریب کے لیے دووقت کی روٹی کا حصول مشکل بنادی ہے راولپنڈی اور اسلام آباد میں آٹے کی قیمت میں دس روپے اضافے نے عوام کو نئی مشکل میں ڈالا ہوا ہے چکی کا آٹا55 سے بڑھ کر 65، فائن آٹا 60 سے بڑھ کر 70 روپے میں فروخت ہورہا ہے شہری کہتے ہیں مہنگائی نے انکی زندگی اجیرن بنادی ہے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر دوکاندار بھی پریشان دکھائی دیتے ہیں ان کا کہنا کہنا ہے کاروبار میں کمی آئی یے
راولپنڈی اور اسلام آباد میں مخصوص دوکانوں پر سستا آٹا تو دستیاب ہے مگر اسکی کوالٹی انتہائی خراب یے اس صورتحال لگتا ہے آئندہ چند دنوں میں جڑنواں شہروں میں آٹے کا بحران پیدا ہوسکتا ہے.


Leave A Reply

Your email address will not be published.