قومی ہیرو سے شادی کرنے پر جمائما کا تبصرہ

لندن:وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے کسی دوسرےملک کے قومی ہیرو سے شادی کرنےپرتبصرہ کیا ہے جمائما گولڈ اسمتھ نے برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن کے شاہی ذمے داریاں چھوڑنے پر سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغا م میں کہا کہ کسی اور ملک کے قومی ہیرو سے شادی کرنے کے بعد کیا کچھ سہنا پڑتا ہے یہ وہ اچھی طرح سے جانتی ہیں۔

جمائما نے اپنی ٹو ئٹ میں کہا کہ قومی ہیرو سے شادی کرنے والی غیر ملکی خاتون پر میڈیا کیسے حملے کرتا ہے؟ یہ بھی وہ جانتی ہیں۔
انھو ں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ میں شہزادہ ہیری اور میگھن کے طریقہ کار سے متفق ہوں لیکن میں جانتی ہوں شہزادی ڈیانا پر کیا گزرتی رہی ہے۔ وزیر اعظم پا کستا ن کی سا بق اہلیہ نے مزید کہا کہ میڈیا ایسی خاتون کی نسل کی وجہ سے اس پر حملے کرتا ہے اور ان پر حملے یہ کہہ کر کیے جاتے تھے کہ یہ یہودی ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/19/3792

متعلقہ خبریں

Leave a Comment