کشمیری و سکھ کمیونٹی بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائے گی


لندن:کشمیری اور سکھ کمیونٹی نے بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کر دیا ہے۔

، تحریک کشمیر برطانیہ اور ورلڈ سکھ پارلیمنٹ نے یوم سیاہ منانے کی مشترکہ کال دیدی ہے جس کے تحت کشمیری اور سکھ رہنماؤں کا 26 جنوری کو بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر بڑے مظاہرے کا اعلان کیا ہے۔ صدر تحریک کشمیر برطانیہ راجہ فہیم کیانی اور ورلڈ سکھ پارلیمنٹ کے ترجمان رنجیت سنگھ نے برمنگھم میں مشترکہ پریس کانفرنس کی اور اعلان کیا کہ 26 جنوری کو بھارت کے نام نہاد جمہوری چہرے سے نقاب اتاریں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 167 دنوں سے لاک ڈاون اور محاصرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کو اپنے حقوق کیلئے بولنے کی آزادی نہیں۔  متنازعہ شہریت بل سے مودی سرکار کے عزائم کھل کر سامنے آگئے اوربھارت کو یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں۔

آئی ڈی: 2020/01/19/3790

Leave A Reply

Your email address will not be published.