245 قیدیوں کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواستیں محکمہ داخلہ میں زیر التوا

اسلام آباد: ملک بھر کی جیلوں میں قیدیوں کی طبی حالت کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آگئیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی حکومتی رپورٹ میں جیلوں میں طبی سہولیات کی کمی کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔ رپورٹ ے مطابق 245 قیدیوں کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواستیں محکمہ داخلہ میں زیر التوا ہیں ۔ سندھ کی 232،پنجاب کے قیدیوں کی 12 ضمانت کی درخواستیں زیر التوا ہیں۔ طبی سہولیات نہ ملنے کچھ قیدی جسمانی طور پر معذور ہوجاتے ہیں۔ جیل ہسپتالوں میں الٹرا ساونڈ،آکسیجن سلنڈرز،ای سی جی مشینز،لیبارٹریز کی کمی کا سامنا ہے ۔ پنجاب کی 10 فیصد جیلوں میں ایمبولینس کی سہولت میسر ہی نہیں۔ بلوچستان کی جیلوں کے لیے صرف چار ایمبولینسز موجود ہیں جبکہ ملک بھر کی جیلوں میں سے صرف خیبر پختونخوا میں دو دانتوں کے ڈاکٹر موجود ہیں ۔ ملک کی 96 جیلوں میں قید 73 ہزار سے زائد قیدیوں کے لیے صرف 193 میڈیکل آفیسرز ہیں ۔ جیلوں میں 107 میڈیکل آفیسرز کی آسامیاں خالی ہیں، ملک بھر کی جیلوں میں 65 فیصد سے زیادہ قیدی سزا یافتہ ہی نہیں ہیں۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment