پنجاب پولیس کے 24 گھوڑے 47 لاکھ کا چارہ کھا گئے

فیصل آباد: حکومت کے سادگی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، پنجاب پولیس نے فضول خرچی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا، فیصل آباد میں افسر شاہی کو سلامی دینے کیلئے رکھے گئے 24 گھوڑوں کو 47 لاکھ روپے کا چارہ کھلا دیا۔ فیصل آباد میں افسر شاہی کو سلامی دینے کیلئے 24 گھوڑے پالے گئے ہیں، جنہیں پورے سال میں 2 سے 3 بار میدان میں لایا جاتا ہے اور پورا سال ان کا خرچہ اٹھایا جاتا ہے۔ افسر شاہی کی سلامی کیلئے رکھے گئے یہ 24 گھوڑے انتہائی ناز و نعم سے پالے جارہے ہیں، انہیں چارے کے طور پر سبز چارہ، دلیہ، چوکر اور ناریل کا تیل پیش کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں