حوثی باغیوں کے حملے میں درجنوں افراد ہلاک

یمن: یمن میں ایران سے منسلک حوثی باغیوں نے ہفتے کے روز یمن کے شہر مارب میں قائم ایک فوجی تربیتی کیمپ پر حملہ کیا۔ سعودی عرب کے سرکاری تحویل میں کام کرنے والے ٹیلی وژن نے بتایا ہے کہ حملے میں درجنوں افراد ہلاک ہوئے۔اس سے قبل یمنی حکام کے حوالے سے ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ شیعہ باغیوں کے حملے میں کم از کم 25 فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ میزائل مارب کے وسطی صوبے پر گرا، جس میں مزید 10 افراد زخمی ہوئے۔ اہل کاروں نے بتایا ہے کہ زخمیوں کو اسپتالوں میں داخل کرا دیا گیا ہے، اور یہ کہ ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔اہل کاروں نے یہ بات نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتائی کیونکہ انھیں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرنے کا اختیار نہیں ہے۔فوجی تربیتی کیمپ پر حوثیوں کے حملے سے قبل سعودی پشت پناہی والی افواج کے جاری حملوں میں داالحکومت صنعا کے مشرق میں واقع باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔ اہل کاروں کے مطابق، ان حملوں میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہوئے۔ایران کی پشت پناہی والے حوثی باغیوں نے دارلحکومت صنعا پر قبضہ جاری رکھا ہے جب 2014ء میں صدر عبدو ربو منصور ہادی کی حکومت کا خاتمہ کیا گیا تھا۔چند ماہ بعد تنازعے نے اس وقت پراکسی جنگ کی شکل اختیار کر لی، جب سعودی قیادت کا فوجی اتحاد اس لڑائی میں شامل ہوا،جس کا مقصد بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ حکومت کو بحال کرانا تھا۔لڑائی میں اب تک 10000 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، 30 لاکھ سے زائد افراد بے دخل ہوئے ہیں، جب کہ ملک قحط سالی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

متعلقہ خبریں

Leave a Comment