والد کی عیادت کے لیے باہر جانے دیا جائے، مریم نواز نے ایک اور درخواست دائر کر دی

لاہور: مریم نواز نے والد کی عیادت کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت کےلیے ایک اور درخواست ہائیکورٹ میں دائر کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کی جانب سے دائر کی گئی متفرق درخواست میں وفاقی حکومت، نیب اور دیگر فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں نواز شریف کی تازہ ترین رپورٹس کو بھی لف کیا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ  والد کی طبعیت دن بدن ناساز ہوتی جا رہی ہے ۔  نواز شریف کی تازہ رپورٹس میں میں انکے امراض میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ نواز شریف کی میڈیکل ہسٹری سے متعلق مجھ سے زیادہ کوئی نہیں جانتا۔ عدالت میان نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس کا جائزہ لی سکتی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت والد کی تیمارداری کےلیے جانے کی اجازت دے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/20/3801

متعلقہ خبریں

Leave a Comment