فواد حسن فواد کی ضمانت؛ نیب کا سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

لاہور: لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ملزم فواد حسن فواد کو دی گئی ضمانت کے خلاف نیب کا ضمانت خارج کروانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ تاہم سابق بیوروکریٹ فواد حسن فواد کے خلاف  آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں اہم نکات زیر غور لائے جا رہے ہیں جن کی بنیاد پر سپریم کورٹ میں یہ فیصلہ چیلنج کیا جائیگا۔ ذرائع کے مطابق ملزم فواد حسن فواد 14 فروری 2019 کو لاہور ہائیکورٹ سے ہی ضمانت منسوخی کی سبکی کا سامنا بھی…

مزید پڑھیں

پنجاب کے قانون الگ سندھ کے لیے الگ ہے، کیا سندھ کالونی ہے: بلاول بھٹو زرداری

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام دشمن ہے۔ پی ٹی آئی غریب دشمن معاشی پالیسی پرچل رہی ہے۔ ن لیگ اور پی ٹی آئی کی معاشی پالیسیوں میں فرق نہیں۔ عوام دشمن حکومت سے عوام کو حق دلوانا پڑےگا۔ ماننا پڑے گا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے، ورنہ گھر جانا ہو گا۔ وفاق اٹھارویں ترمیم کے تحت سندھ کو حقوق دے۔ وفاق نے منصوبوں کےلئے سندھ کو ابھی تک فنڈز نہیں دیئے۔ وفاق سے اپنے مطالبے کی جدوجہد کرتے رہیں…

مزید پڑھیں

’جن لوگوں نے بیوی بائیکس لے رکھی ہیں وہ کہاں چلائیں؟‘

Supreme Court of Pakistan

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے موٹروے پر بائیکس چلانے سے متعلق درخواست پر ماہرین سے سفارشات لیکر پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔ دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا کہ جن لوگوں نے بیوی بائیکس لے رکھی ہیں وہ کہاں چلائیں؟ جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دیئے کہ موٹر وے حکام کو خود نہیں پتہ گاڑیوں کیلئے کیا رولز ہیں۔ 2010 سے 2013 تک بائیکس چلانے کی اجازت تھی اس دوران کوئی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں تین رکنی بنچ…

مزید پڑھیں

مریم نواز کی درخواست پر وفاقی حکومت نے جواب جمع کروا دیا

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی اورایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نام نکلوانے کی درخواستوں پر وفاقی حکومت نے جواب جمع کرا دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی جس میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔عدالت نے مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کے معاملے پر حکومت سے تحریری جواب طلب کیا تھا۔حکومت کی…

مزید پڑھیں

نئے الیکشن کمشنر کے نام کی منظور؛ سکندر سلطان راجہ کون ہیں؟

سکندر سلطان راجہ ایک ایسے ریٹائرڈ بیورو کریٹ ہیں جو حکومت اور اپوزیشن دونوں کے منظور نظر ہیں۔ ایک طرف وہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری سعید مہدی کے داماد ہیں تو دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کے پسندیدہ چیئرمین سی ڈی عامر احمد علی کے برادر نسبتی بھی ہیں۔ سکندر سلطان راجہ میجر ریٹائرڈ سلطان احمد کے فرزند ہیں جو  بھیرہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ سکند سلطان راجہ سروس کے آغاز میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد رہے۔ اپریل 2014 سے اپریل 2015 تک نواز دور حکومت میں…

مزید پڑھیں

چیف الیکشن کمشنر؛ سکندر سلطان راجہ کے نام کی منظوری

اسلام آباد: پارلیمانی کمیٹی نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے سکندر سلطان راجہ کے نام کی منظوری دے دی ہے۔  جبکہ ممبر سندھ اور بلوچستان کے لیے  بالترتیب نثار درانی اور شاہ محمد جتوئی کا نام فائنل کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اپوزیشن اور حکومتی رہنماؤں میں اصولی اتفاق ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کی 13ویں بیٹھک کامیاب ہو گئی اور چیف الیکشن کمشنر، ممبر سندھ اور بلوچستان کے ناموں پر اتفاق ہوگیا۔ فیصلہ وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری کی زیر صدارت ہونے والے…

مزید پڑھیں

2019 کے دوران کتنے بچے اغواء و بازیاب ہوئے؛ رپورٹ جاری کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے سال 2019 کے دوران بچوں کے اغواء اور بازیابی کی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کے دوران بچوں کے اغواء کے 95 فیصدمقدمات حل کیے گئے جبکہ سال بھر میں  75 بچوں کے اغواء کے متعلق کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ  73 مقدمات درج کرکے 69 بچوں کو بازیاب کر کے والدین کے حوالے کیا۔ رپورٹ کے مطابق بازیاب 48 بچے والدین سے ناراضگی، تعلیم کے خوف اور دیگر وجوہات پر خود گھر سے غائب ہوئے۔  اغواء کے…

مزید پڑھیں

سال 2020 کا حج پیکج 5 لاکھ 36 ہزار سے بھی مہنگا ہونے کا امکان

The Holy Kabaa-Corona-Restriction

اسلام آباد: حج 2020 کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں لیکن حکومت فی الوقت اس مشکل سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے کہ حج کو سستا کیسے کیا جائے۔ وزارت مذہبی امور اور ائیر لائن کمپنیز کے درمیان کرائے کے معاملے پر بھی ڈیڈلاک برقرار ہے۔ ائیرلائن کمپنیز اس بات پر بضد ہیں کہ کرائے میں اضافہ کیا جائے جبکہ وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے ائیر لائن کمپنیز کے کرایوں میں اضافے سے صاف انکار کردیا ہے، جس کی بنیاد پر حج 2020 کا کرایہ فائنل نہ…

مزید پڑھیں

سی ای او پی آئی اے ائیرمارشل ارشد محمود ملک کی کام جاری رکھنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سی ای او پی آئی اے ائیرمارشل ارشد محمود ملک کی کام جاری رکھنے کی استدعا مسترد کردی۔ چیف جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیئے کہ  پی آئی اے کو خاندانی کمپنی بنادیا گیا۔ ادارے سے کھلواڑ نہیں ہونے  دیں گے۔ سی ای او پی آئی اے موصوف خود ڈیپوٹیشن پرآئے اور دس افسران ڈیپوٹیشن پر بھرتی کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سی ای او پی آئی اے کو کام سے روکنے کے…

مزید پڑھیں

نامعلوم شخص بے نظیر بھٹو ہسپتال کے نرسنگ ہاسٹل کی جالی کاٹ کر اندر گھس گیا

راولپنڈی: بے نظیر بھٹو ہسپتال میں گزشتہ رات نامعلوم شخص نرسنگ ہاسٹل کے گیٹ کی جالیاں سٹیل کٹر سے کاٹ کر اندر گھس گیا ۔ جالیاں کاٹنے کے بعد ملزم ‏نرسز کے رومز میں پھرتا رہا۔ ملزم نے سعدیہ نامی مڈوائف کو اغواء کرنے کی کوشش مزاحمت پر کلائی کاٹ دی۔ ‏گارڈز نے ملزم کو پکڑ کر پولیس حوالے کر دیا۔ سیکرٹری ہیلتھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ‏ہاسٹل میں قیام پذیر نرسز میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ‏ رات کی تاریکی میں سکیورٹی…

مزید پڑھیں

لوگوں نے تبدیلی کو ووٹ دیا، اب بھگتیں: شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 فروری تک توسیع کر دی۔ عدالت نے نیب سے مفرور ملزم شاہد اسلام کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔ میڈیا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی نے پارٹی قیادت سے ناراضگی کی تردید کرتے ہوئے حکومت پر کڑی تنقید کی۔ تفصیل کے مطابق ایل این جی ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے کی۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان پیش ہوئے۔…

مزید پڑھیں