نئے الیکشن کمشنر کے نام کی منظور؛ سکندر سلطان راجہ کون ہیں؟

سکندر سلطان راجہ ایک ایسے ریٹائرڈ بیورو کریٹ ہیں جو حکومت اور اپوزیشن دونوں کے منظور نظر ہیں۔ ایک طرف وہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے پرنسپل سیکرٹری سعید مہدی کے داماد ہیں تو دوسری طرف وزیراعظم عمران خان کے پسندیدہ چیئرمین سی ڈی عامر احمد علی کے برادر نسبتی بھی ہیں۔

سکندر سلطان راجہ میجر ریٹائرڈ سلطان احمد کے فرزند ہیں جو  بھیرہ سے تعلق رکھتے ہیں ۔ سکند سلطان راجہ سروس کے آغاز میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد رہے۔ اپریل 2014 سے اپریل 2015 تک نواز دور حکومت میں پنجاب کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری رہے۔ مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں چیف سیکرٹری آزاد کشمیر اور سیکرٹری پٹرولیم کی خدمات سرانجا م دے چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سکندر سلطان راجہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پرنسپل سیکرٹری سعید مہدی کے داماد ہیں اور شاہد خاقان عباسی کے بطور وزیر پٹرولیم دور میں ان کے ہمراہ وفاقی سیکرٹری کی خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق سکندر سلطان راجہ اچھی شہرت کے آفیسر ہیں۔ سکندر سلطان راجہ کو موجودہ دور حکومت کے دوران سیکرٹری ریلوے کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ جبکہ بطور چیف سیکرٹری گلگت بلوچستان بھی خدمات سر انجام دیتے رہے۔سکندر سلطان راجہ چیف سیکرٹری آزاد کشمیر بھی تعینات رہے۔ انھیں گریڈ 22 میں ترقی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے دور میں دی گئی تھی ۔ بطور ڈی جی پاسپورٹ بھی خدمات سرانجام دیں۔  سکندر سلطان راجہ موجودہ چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد کے برادر نسبتی ہیں ،عامر احمد علی کا شمار ان بیورو کریٹس میں ہوتا ہے جو وزیراعظم عمران خان کے منظور نظر ہیں اس لئے کہا جاتا ہے کہ سکندر سلطان راجہ کے اپوزیشن کے ساتھ ساتھ حکومت کے ساتھ بھی تعلقات اچھے ہیں۔

 

آئی ڈی: 2020/01/21/3827

متعلقہ خبریں

Leave a Comment