2019 کے دوران کتنے بچے اغواء و بازیاب ہوئے؛ رپورٹ جاری کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے سال 2019 کے دوران بچوں کے اغواء اور بازیابی کی رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کے دوران بچوں کے اغواء کے 95 فیصدمقدمات حل کیے گئے جبکہ سال بھر میں  75 بچوں کے اغواء کے متعلق کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ  73 مقدمات درج کرکے 69 بچوں کو بازیاب کر کے والدین کے حوالے کیا۔

رپورٹ کے مطابق بازیاب 48 بچے والدین سے ناراضگی، تعلیم کے خوف اور دیگر وجوہات پر خود گھر سے غائب ہوئے۔  اغواء کے مقدمات میں 32 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ علاوہ ازیں ملزمان کے چالان مجاز عدالتوں میں  جمع کرا دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بچوں کے اغواء کے واقعات کے سدباب کے لیے ائی جی کی ہدایت پر خصوصی ایس او پی جاری کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز اور زونل ایس پیز کی  نگرانی میں تھانوں میں بچوں کے اغواء کے مقدمات کی فری رجسٹریشن اور والدین کی رہنمائی کے لیے خصوصی ڈیسک قائم کیے گئے ہیں۔

آئی جی اسلام آباد کے احکامات پر بچوں کی گمشدگی اور اغواء کے سدباب کے لیے آگاہی مہم بھی چلائی گئی ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/21/3836

متعلقہ خبریں

Leave a Comment