سال 2020 کا حج پیکج 5 لاکھ 36 ہزار سے بھی مہنگا ہونے کا امکان

The Holy Kabaa-Corona-Restriction

اسلام آباد: حج 2020 کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں لیکن حکومت فی الوقت اس مشکل سے نمٹنے کی کوشش کر رہی ہے کہ حج کو سستا کیسے کیا جائے۔ وزارت مذہبی امور اور ائیر لائن کمپنیز کے درمیان کرائے کے معاملے پر بھی ڈیڈلاک برقرار ہے۔

ائیرلائن کمپنیز اس بات پر بضد ہیں کہ کرائے میں اضافہ کیا جائے جبکہ وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے ائیر لائن کمپنیز کے کرایوں میں اضافے سے صاف انکار کردیا ہے، جس کی بنیاد پر حج 2020 کا کرایہ فائنل نہ ہونے کی وجہ سے حج پالیسی بھی کو حتمی شکل دینا مسلسل التواء کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق 3 ہفتے سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن حج فارمولیشن کمیٹی حج پالیسی کو تشکیل نہیں دے سکی۔ ذرائع نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ سال 2020 کا حج پیکج 5 لاکھ 36 ہزار سے بھی مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/21/3845

متعلقہ خبریں

Leave a Comment