نامعلوم شخص بے نظیر بھٹو ہسپتال کے نرسنگ ہاسٹل کی جالی کاٹ کر اندر گھس گیا

راولپنڈی: بے نظیر بھٹو ہسپتال میں گزشتہ رات نامعلوم شخص نرسنگ ہاسٹل کے گیٹ کی جالیاں سٹیل کٹر سے کاٹ کر اندر گھس گیا ۔ جالیاں کاٹنے کے بعد ملزم ‏نرسز کے رومز میں پھرتا رہا۔ ملزم نے سعدیہ نامی مڈوائف کو اغواء کرنے کی کوشش مزاحمت پر کلائی کاٹ دی۔ ‏گارڈز نے ملزم کو پکڑ کر پولیس حوالے کر دیا۔ سیکرٹری ہیلتھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق ‏ہاسٹل میں قیام پذیر نرسز میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ‏ رات کی تاریکی میں سکیورٹی کو چکمہ دے کر نرسز کے رومز میں گھسا۔ ملزم حماد تمام لڑکیوں کے کمروں کو کھٹکھٹاتا بھی رہا۔ اس ضمن میں پولیس کی تحقیقات جاری ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/21/3863

متعلقہ خبریں

Leave a Comment