عمران فاروق قتل کیس، برطانیہ نے حکومت کے خط کا جواب دے دیا


اسلام آباد: ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ایک اور پیشرفت ہوئی ہے۔ برطانوی حکومت نے ایف آئی اے خط کا جواب دے دیا۔ خط کے مطابق گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کیلئے انتطامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ویڈیو لنک پر مقتول ڈاکٹر عمران فاروق کی اہلیہ کا بیان بھی قلمبند کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں برطانوی حکومت نے ایف آئی اے کے خط کا جواب دے دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ برطانوی گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے انتظامات مکمل ہیں۔ تین فروری سے سات فروری تک ہینڈن مجسٹریٹ کورٹ لندن میں ویڈیو لنک سے گواہوں کے بیانات قلمبند کیے جائیں۔ پاکستانی وقت کے مطابق دن 2 بجے بیان قلمبند کئے جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا ایف آئی اے نے گواہوں کی فہرست تبدیل کر دی ہے۔ اب 33 کی بجائے 17 برطانوی گواہوں کے بیان قلمبند کیے جائیں گے۔ ویڈیو لنک پر مقتول ڈاکڑ عمران فاروق کی اہلیہ کا بیان بھی قلمبند کیا جائے گا۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں ویڈیو لنک کے انتظامات کئے جائیں گے۔

واضح رہے ایم کیو ایم کے سینئر رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کو 16 ستمبر 2010ء کو لندن میں ان کے گھر کے باہر دو افراد نے اینٹوں اور چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا تھا۔

 

آئی ڈی: 2020/01/22/3970

Leave A Reply

Your email address will not be published.