پی آئی اے عملے کی مسافروں سے بد تمیزی، ویڈیو منظر عام پر آ گئی

PIA-Corona-Attack-Iran-Operations-suspended

لاہور: پی آئی اے کے عملے نے لاہور سے لندن جانے والی پرواز کے مسافروں کے ساتھ بدتمیزی کی نئی مثال قائم کر دی کر دی،جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے عملے کی جانب سے مسافروں کے ساتھ ہاتھا پائی کا یہ معاملہ لاہور سے لندن جانے والی پرواز پی کے 757میں پیش آیا, جہاں بلک ہیڈ نشست پر شروع ہونے والی تکرار ہاتھائی اور گالم گلوچ تک جا پہنچی۔ نجی ٹی وی کے مطابق دوران پرواز مسافر بنا ادائیگی کے بلک ہیڈ نشست پر جا بیٹھے، جس پر کیبن کریو نے انہیں واپس اپنی نشستوں پر جا کر بیٹھنے کا کہا تو دونوں کے درمیان تکرار شروع ہو گئی۔ یہ تکرا کچھ ہی دیر میں گالم گلوچ اور ہاتھا پائی پر چلی گئی۔ تاہم اس معاملے کے دوران پیچھے سیٹ پر بیٹھی خاتون نے ویڈیو بنانا شروع کر دی ،لیکن عملے کی جانب سے خاتون کو ویڈیو بنانے سے روکتے ہوئے اس کا فون چھین لیا اور اس پر ہاتھ بھی اٹھایا۔

پی آئی اے کی پرواز کے پائلٹ نے ہیتھرو ائیر پورٹ پر مسافروں کے خلاف کارروائی کیلئے انتظامیہ کو آگاہ کیا جبکہ پی آئی اے کے جی ایم فلائٹ سروسز نے دونوں فلائٹ سٹیورٹس کو نوکری سے معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف انکوائری بھی شروع کر دی ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/22/3965

متعلقہ خبریں

Leave a Comment