نوشہرہ زیادتی کیس؛ وزیر اعلی کے پی کے کی پراسیکیوشن ٹیم بنانے کی ہدایت

نوشہرہ: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت نوشہرہ میں بچی کے قتل کے بارے اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ صوبائی سطح پر خصوصی پراسیکیوشن ٹیم تشکیل، پراسیکیوشن ٹیم، پولیس اور بچی کے وکلاءکیس پر ملکر کام کریں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی سے سپیشل کمیٹی برائے چائلڈ پروٹیکشن کو فوری طور پر فعال بنانے کی درخواست کی ہے، جو ایک ماہ میں بچوں سے بد فعلی کرنے والے مجرمان کیلئے سخت ترین سزا کے…

مزید پڑھیں

پاکستان کے تین صوبوں کے گٹروں میں پولیو وائرس کی تصدیق

فائل فوٹو

اسلام آباد: پولیو وائرس ملک بھر میں بڑھنے لگا۔  ملک کے تین صوبوں کے گٹروں میں پولیو وائرس کی تصدیق  ہوئی ہے۔ پنجاب،سندھ، بلوچستان کےگیارہ سیوریج پوائنٹس پر پولیو وائرس پایا گیا۔ سندھ کے سات ،پنجاب تین ،بلوچستان کے ایک مقام پر پولیو وائرس پایا گیا۔ کراچی کے چھ ، حیدر آباد کے ایک مقام پر گٹر میں پولیو وائرس پایا گیا۔لاہور کے تین مختلف مقامات کے گٹروں میں پولیو وائرس کی نشاندہی  ہوئی۔  ذرائع وزارت قومی صحت  کے مطابق پنجاب، سندھ، بلوچستان کے گٹروں میں ٹائپ ون پولیو وائرس…

مزید پڑھیں

سی پیک منصوبے سے 10 ہزار ملازمتیں ملیں گی: ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقہ

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان مسئلہ کشمیر سمیت ایف اے ٹی ایف کے معاملے پربات ہوئی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ پاکستان کی تاریخ طے نہیں ہوئی۔ ۔بھارت کی جانب سے میزائل ڈیفنس سسٹم کی خریداری سے خطے میں عدم استحکام آسکتا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان اجلاس کا دعوت نامہ نہیں ملا۔ دفتر خارجہ کی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے وزیراعظم عمران خان کے دورہ ڈیووس سے متعلق آگاہ کیا۔…

مزید پڑھیں

زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائیل غزنوی کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد: ملکی دفاعی صلاحیت ناقابل تسخیر بنانے کی طرف ایک اور قدم، پاکستان نے زمین سے زمین پر 290 کلومیٹرتک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ میزائل مختلف قسم کے وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورمسلح افواج کے سربراہان نے قوم کو مبارکباد دی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بلیسٹک میزائل غزنوی زمین سے زمین پر290 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ میزائل مختلف قسم کے وارہیڈز لے…

مزید پڑھیں

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کیس میں تیاری نہ ہونے پر سپریم کورٹ کسٹمز حکام پر برہم

Supreme Court of Pakistan

اسلام آباد: افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے متعلق کیس میں تیاری نہ کرنے پر سپریم کورٹ نے کسٹمز حکام پر برہمی کا اظہار کردیا۔ جسٹس عمرعطا بندیال نے استفسار کیا کہ چینی کی درآمد کیوں روکی؟ جسٹس فیصل عرب نے ریمارکس دیئے کہ آج کل چین میں ایک وائرس پھیلا ہوا ہے۔ کیا اس وجہ سے مال روک رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت  جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ کسٹمز حکام کیس کی تیاری…

مزید پڑھیں

2019 میں کہاں کتنی کرپشن ہوئی، رپورٹ جاری کر دی گئی

اسلام آباد: 2019 میں کرپشن سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ کرپشن انڈیکس میں پاکستان ایک درجے اوپر آ گیا ہے۔  2018 کی کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کااسکور 33 تھا جبکہ 2109 میں یہ 32 ہو گیا۔ رپورٹ کے مطابق 2018 کی نسبت 2019 کےدوران پاکستان میں کرپشن بڑھ گئی۔رپورٹ میں ذکر کیا گیا ہے کہ نیب نے بدعنوان عناصر سے 153ارب روپے ریکور کیے۔ رپورٹ میں موجودہ چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیرقیادت نیب کی کارکردگی بہتر رہی۔ 32 اسکور حاصل کرنے پر…

مزید پڑھیں

اسلام آباد پولیس نے یونیفارم کیمروں کا استعمال شروع کر دیا

اسلام آباد: اسلام آباد ناکے پر موجود اہلکاوں نے مکمل ٹریننگ کے بعد باقاعدہ طور پر کیمروں کا استعمال شروع کر دیا۔ آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی وفاقی وزیر داخلہ سید اعجاز شاہ سے ملاقات کی، جس میں ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید بھی موجود تھے۔ آئی جی اسلام آباد نے ناکہ جات پر مامور جوانوں کی وردی میں نصب کیے جانے والے ویڈیو کیمروں کے بارے میں بریف کیا۔ آئی جی اسلام آباد نے وفاقی وزیر داخلہ کو کیمروں کے فوائد کے بارے…

مزید پڑھیں

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی چئیرمین این ڈی ایم اے سے ملاقات

اسلام آباد: صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں حالیہ برف باری سے وادی نیلم میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات، میرپور کے زلزلہ متاثرین کی بحالی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا صدر آزار کشمیر مسعود خان نے کہا کہ وادی نیلم میں برفانی تودے سے متاثرین کو ریلیف کی فراہمی اور بحالی کے عمل کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کو تباہ شدہ…

مزید پڑھیں

چینی آٹے کا بحران، تحقیقاتی کمیٹی آج سے کام شروع کرے گی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آٹے اور گندم کے بحران پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی آج سے کام شروع کرے گی۔ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں وفاق اورصوبوں میں تعینات ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کو اس ضمن میں ٹاسک سونپا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آٹے کے بحران کے حوالے سے تشکل کردہ کمیٹی تحقیق کرے گی کہ آیا کوئی سیاسی یا با اثر شخصیت اس بحران کی ذمہ دار تو نہیں تھی۔ ڈی جی ایف…

مزید پڑھیں

حج 2020 پالیسی تاحال منظور نہ کی جا سکی

اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور کے اجلاس میں وزیر مذہبی امور کی عدم شرکت پر اظہار برہمی کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر کی عدما حاضری پر اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ کمیٹی کے اراکین نے اعتراض اٹھایا کہ حج پیکج میں اضافہ ہو رہا اور وزارت سنجیدہ نہیں۔ سیکرٹری مذہبی امور نے بتایا کہ ایک لاکھ 79 ہزار عازمین حج پر جائیں گے۔ اس سال نارتھ ریجن کا حج پیکج 5 لاکھ 50 ہزار، ساوتھ ریجن کا پیکج 5 لاکھ 45 ہزار ہو گا۔ مولانا غفور…

مزید پڑھیں

پاکستان اور ایف اے ٹی ایف میں مذاکرات کا آج آخری روز

FATF

اسلام آباد: پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذکرات کا آج آخری روز ہے۔ جوائنٹ ورکنگ گروپ پاکستانی اقدامات اور رپورٹ کی روشنی میں اپنی سفارشات تیار ‏کرے گا۔ ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان گرے لسٹ میں رہے گا یا نہیں، اس حوالے سے ووٹنگ آئندہ ماہ ہو گی۔ مذاکرات میں فیٹف سوالات پر جوابی رپورٹ کا جائزہ بھی لیا گیا۔ پاکستان کی رپورٹ پر فیٹف اجلاس میں اظہار اطمینان کیا گیا۔ جوائنٹ ورکنگ گروپ کے ساتھ مذاکرات میں گرے لسٹ سے نکلنے یا نہ نکلنے کا…

مزید پڑھیں

کشمیر کے حالات بگڑے تو خطے کی معیشت پر برے اثرات ہوں گے: وزیر خارجہ

Shah Mahmood Qureshi-Afghan-Taliban-US-Peace-Accord

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر کشمیر میں حالات بگڑتے ہیں یا جنوبی ایشیا میں کوئی چپقلش جنم لیتی ہے تو خطے ‏کی معیشت پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی بھرپور کوشش ہے کہ ہم اپنا نکتہ نظر دنیا کے سامنے رکھیں۔ اگر کشمیر میں حالات بگڑتے ہیں یا جنوبی ایشیا میں کوئی چپقلش جنم لیتی ہے تو خطے ‏کی معیشت پر اس کے منفی اثرات…

مزید پڑھیں

چینی کی قیمت بڑھنا خان صاحب کے حکم پر دوستوں کی کاروائی اور ڈاکہ: مریم اورنگزیب

Maryam Aurangzeb PMLN

لاہور: مسلم لیگ ن  نے چینی اور آٹا بحران کا  ذمہ دار  جہانگیر ترین اور خسرو بختیارکو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے سپریم کورٹ سے معاملے کے ازخود نوٹس کامطالبہ کر دیا ہے۔ ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب کہتی ہیں کہ چینی کی قیمت کنٹرول کرنے کی ذمہ داری جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو دینا بلے کو دودھ کی رکھوالی پر بٹھانے کے مترادف ہے۔ اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملکی ضرورت کی 40 فیصد  چینی کی پیداوار…

مزید پڑھیں

نیب ترمیمی آرڈیننس کی روشنی میں بری کیا جائے؛ راجہ پرویز اشرف کی استدعا

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے نیب ترمیمی ارڈیننس 2019 سے فائدہ اٹھانے کیلئےاحتساب عدالت سے رجوع کر لیا۔ راجہ پرویز اشرف نے رشماء اور گلف رینٹل پاور ریفرنسز میں بریت ‏‏کی درخواست دائر کر دی۔ عدالت نے نیب سے بریت پر جواب طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے رشماء اور گلف رینٹل پاور ریفرنسز میں بریت ‏‏کی درخواست پر سماعت کی۔ راجہ ‏‏پرویز اشرف نے استدعا کی کہ نیب کے ترمیمی آرڈیننس 2019 کی روشنی میں ریفرنس سے بری…

مزید پڑھیں

سی ای او پی آئی اے کو کام سے روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد محمود ملک کو کام سے روکنے سے متعلق کیس کی 20 جنوری کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری  کر دیا ہے۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت تک پی آئی اے کے بورڈ آف گورنرز ادارے کے روزمرہ کے معاملات چلائیں۔ بورڈ آف گورنرز اس دوران چیئرمین کے اختیارات بھی استعمال کرسکتا ہے۔ واضح رہے سندھ ہائیکورٹ میں پی آئی اے سے متعلق ایچ آر سی کی درخواست زیر سماعت ہے جسے سپریم…

مزید پڑھیں

ایف آئی اے میں جعلی بھرتیاں کرنے والا گروہ بے نقاب

اسلام آباد: ایف آئی اے میں جعلی بھرتی کرنے والے گروہ کے بے نقاب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مذکورہ گروہ میں آئی بی کا سابق اہلکار اور ایف آئی اے ملازم بھی شامل نکلے۔ ملزمان دھندے کے لئے ایف آئی اے ہیڈ کواٹر کو استعمال کرتے رہے۔ تفصیلات کے مطابق گروہ میں ایف آئی اے کے دو اہلکار بھی شامل ہیں، جبکہ آئی بی کا سابق اہلکار بھی اس میں ملوث ہے۔ گروہ کی جانب سے جعلی بھرتیوں کے لیے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر استعمال کرنے کا بھی انکشاف…

مزید پڑھیں

وفاقی حکومت نے 102 چھوٹے کاروباروں کیلئے لائسنسز کی شرط ختم کر دی

اسلام آباد: اسلام آباد: وفاقی حکومت نےچھوٹے کاروباری طبقہ کی مشکلات کے خاتمہ اور کاروباری آسانیوں کیلئے 102 چھوٹے کاروباروں کیلئےلائسنسز کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ان میں 77 پرانے اور 25 نئے کاروباروں کو استثنی دیا گیا ہے۔ اشیائے خورد و نوش، قلفی بنانا، کھل بنولی، آٹومیٹک اینٹوں کے پلانٹس، شیشہ کی کانٹ چھانٹ، فروخت، تمباکو اور پان فروخت، خراد ورکس، ایلومینم کی چھوٹی فیکرٹری، کاٹن سپننگ، چھوٹی فیکٹری، گارمنٹس سٹچنگ، درزی، کریانہ و جنرل سٹورز فریج، اسٹیشنری کی فروخت سمیت دیگر کاروبار شامل ہیں۔ خبر نامے…

مزید پڑھیں