ایف آئی اے میں جعلی بھرتیاں کرنے والا گروہ بے نقاب


اسلام آباد: ایف آئی اے میں جعلی بھرتی کرنے والے گروہ کے بے نقاب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ مذکورہ گروہ میں آئی بی کا سابق اہلکار اور ایف آئی اے ملازم بھی شامل نکلے۔ ملزمان دھندے کے لئے ایف آئی اے ہیڈ کواٹر کو استعمال کرتے رہے۔

تفصیلات کے مطابق گروہ میں ایف آئی اے کے دو اہلکار بھی شامل ہیں، جبکہ آئی بی کا سابق اہلکار بھی اس میں ملوث ہے۔ گروہ کی جانب سے جعلی بھرتیوں کے لیے ایف آئی اے ہیڈکوارٹر استعمال کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ گروہ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور اسٹنٹ کی جعلی بھرتی کے عوض دو شہریوں سے 26 لاکھ روپے ہتھیائے۔ دو امیدواروں کے جعلی ٹیسٹ اور انٹرویو بھی ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر کی عمارت میں کیے گئے۔ ایف آئی اے کے  ملازم اور حساس ادارے کے سابق ملازم سے جعلی مہریں اور دستخط برآمد کر لئے گئے ہیں۔

ملزمان پر فراڈ، اختیارات کے ناجائز استعمال اور فورجری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/23/4015

Leave A Reply

Your email address will not be published.