زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائیل غزنوی کا کامیاب تجربہ


اسلام آباد: ملکی دفاعی صلاحیت ناقابل تسخیر بنانے کی طرف ایک اور قدم، پاکستان نے زمین سے زمین پر 290 کلومیٹرتک مار کرنے والے بلیسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ میزائل مختلف قسم کے وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورمسلح افواج کے سربراہان نے قوم کو مبارکباد دی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلیسٹک میزائل غزنوی زمین سے زمین پر290 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ میزائل مختلف قسم کے وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

میزائل تجربہ پاک فوج کی اسٹریٹجک کمانڈ فورسزکی تربیتی مشقوں کا حصہ ہے، جن کا مقصد دن اور رات میں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینا ہے۔ اسٹریٹجک پلانز ڈویژن کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے مشقوں کامشاہدہ کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج نے میزائل تجربے میں اعلیٰ پیشہ وارانہ معیار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹجک فورسزکی صلاحیتوں پرمکمل اعتماد ہے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/23/4025

Leave A Reply

Your email address will not be published.