صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کی چئیرمین این ڈی ایم اے سے ملاقات

اسلام آباد: صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں حالیہ برف باری سے وادی نیلم میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات، میرپور کے زلزلہ متاثرین کی بحالی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

صدر آزار کشمیر مسعود خان نے کہا کہ وادی نیلم میں برفانی تودے سے متاثرین کو ریلیف کی فراہمی اور بحالی کے عمل کو تیز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کو تباہ شدہ رہائشی مکانات کی تعمیراور فصلوں کی تباہی کا معاوضہ دیا جانا چاہیے۔ صدر آزاد کشمیر نے برفانی تودے کے متاثرین کو مال مویشیوں اور قابل کاشت زمین کے نقصانات کے معاوضے کی ادائیگی کے حوالے سے بھی بات کی۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں قدرتی آفات کے متاثرین کی مدد کے لئے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل برائے انسانی امور اینڈ ایمرجنسی ریلیف سے رابطہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادکشمیر میں موسمیاتی تبدیلیوں پر ایک بین الاقوامی کانفرنس کرائی جائے۔

انہوں نے این ڈی ایم اے مقبوضہ کشمیر کے محصور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے انسانی راہداری قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

 

آئی ڈی: 2020/01/23/4047

متعلقہ خبریں

Leave a Comment