پاکستان اور ایف اے ٹی ایف میں مذاکرات کا آج آخری روز


اسلام آباد: پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذکرات کا آج آخری روز ہے۔ جوائنٹ ورکنگ گروپ پاکستانی اقدامات اور رپورٹ کی روشنی میں اپنی سفارشات تیار ‏کرے گا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان گرے لسٹ میں رہے گا یا نہیں، اس حوالے سے ووٹنگ آئندہ ماہ ہو گی۔ مذاکرات میں فیٹف سوالات پر جوابی رپورٹ کا جائزہ بھی لیا گیا۔ پاکستان کی رپورٹ پر فیٹف اجلاس میں اظہار اطمینان کیا گیا۔ جوائنٹ ورکنگ گروپ کے ساتھ مذاکرات میں گرے لسٹ سے نکلنے یا نہ نکلنے کا تعین ‏ہو گا۔ اس حوالے سے ٹیرر فنانسگ، منی لانڈرنگ کے اقدامات سے آگاہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کے اقدامات اور سزاؤں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ ٹیرر فنانسنگ کے حوالے سے کیس رجسٹریشن میں 451 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ دسمبر 2019 تک ٹیرر فنانسنگ کے 827 کیس رجسٹرڈ ہوئے۔ اس کے علاوہ ٹیرر فنانسنگ کے کیسز میں ملک بھر میں گیارہ سو گرفتاریاں 196 کیسز میں سزائیں ‏سنائی جاچکی ہیں۔

 

آئی ڈی: 2020/01/23/4037

Leave A Reply

Your email address will not be published.