پاکستان کے تین صوبوں کے گٹروں میں پولیو وائرس کی تصدیق

فائل فوٹو

اسلام آباد: پولیو وائرس ملک بھر میں بڑھنے لگا۔  ملک کے تین صوبوں کے گٹروں میں پولیو وائرس کی تصدیق  ہوئی ہے۔

پنجاب،سندھ، بلوچستان کےگیارہ سیوریج پوائنٹس پر پولیو وائرس پایا گیا۔ سندھ کے سات ،پنجاب تین ،بلوچستان کے ایک مقام پر پولیو وائرس پایا گیا۔ کراچی کے چھ ، حیدر آباد کے ایک مقام پر گٹر میں پولیو وائرس پایا گیا۔لاہور کے تین مختلف مقامات کے گٹروں میں پولیو وائرس کی نشاندہی  ہوئی۔

 ذرائع وزارت قومی صحت  کے مطابق پنجاب، سندھ، بلوچستان کے گٹروں میں ٹائپ ون پولیو وائرس پایا گیا۔ خیبرپختونخواہ کے گٹر پولیو وائرس سے پاک نکلے ۔ پشاور  میں پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

کراچی، حیدر آباد، لاہور، پشین کے گٹروں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔ حیدر آباد کے تلسی داس پمپنگ سٹیشن کے گٹرمیں پولیو وائرس پایا گیا ۔ کراچی کےبلدیہ، اورنگی نالہ ،سہراب گوٹھ کے گٹر  میں پولیو وائرس پایا گیا۔ خمیسو گوٹھ ،ہجرت کالونی ،حاجی مرید گوٹھ کے گٹر میں پولیو وائرس پایا گیا۔

بلوچستان کے ضلع پشین کے علاقے تروا کے گٹر میں پولیو وائرس پایا گیا۔ لاہور کے آوٹ فال سٹیشن ایف، ایچ کے گٹر میں پولیو وائرس ملا۔ فیصل آباد کے گٹر وں میں پولیو وائرس کی تصدیق نہ ہو سکی۔ پولیو وائرس کی تصدیق کیلئے نمونے دس دسمبر تا نو جنوری لئے گئے تھے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/23/4024

متعلقہ خبریں

Leave a Comment