چینی آٹے کا بحران، تحقیقاتی کمیٹی آج سے کام شروع کرے گی


اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی جانب سے آٹے اور گندم کے بحران پر بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی آج سے کام شروع کرے گی۔ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں وفاق اورصوبوں میں تعینات ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کو اس ضمن میں ٹاسک سونپا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آٹے کے بحران کے حوالے سے تشکل کردہ کمیٹی تحقیق کرے گی کہ آیا کوئی سیاسی یا با اثر شخصیت اس بحران کی ذمہ دار تو نہیں تھی۔ ڈی جی ایف آئی اے واجد ضیا کو آئی بی کے گریڈ 21 کے افسر کی معاونت بھی حاصل ہو گی۔ گندم اور آٹے کے بحران پر مبنی آئی بی کی رپورٹ کو بھی تحقیقات کا حصہ بنایا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی پاسکو اور پنجاب کے پاس گندم کی دستیابی، خیبرپختونخوا اور سندھ کی جانب سے گندم نہ اٹھانے اورافغانستان سمگلنگ ہونے کے معاملے کو بھی دیکھے گی۔ کمیٹی اس کے علاوہ ای سی سی کے فیصلوں کا ریکارڈ بھی حاصل کرے گی۔

وزیراعظم عمران خان کو وطن واپسی پر ابتدائی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔

 

آئی ڈی: 2020/01/23/4000

Leave A Reply

Your email address will not be published.