وفاقی حکومت نے 102 چھوٹے کاروباروں کیلئے لائسنسز کی شرط ختم کر دی

اسلام آباد: اسلام آباد: وفاقی حکومت نےچھوٹے کاروباری طبقہ کی مشکلات کے خاتمہ اور کاروباری آسانیوں کیلئے 102 چھوٹے کاروباروں کیلئےلائسنسز کے خاتمے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ان میں 77 پرانے اور 25 نئے کاروباروں کو استثنی دیا گیا ہے۔ اشیائے خورد و نوش، قلفی بنانا، کھل بنولی، آٹومیٹک اینٹوں کے پلانٹس، شیشہ کی کانٹ چھانٹ، فروخت، تمباکو اور پان فروخت، خراد ورکس، ایلومینم کی چھوٹی فیکرٹری، کاٹن سپننگ، چھوٹی فیکٹری، گارمنٹس سٹچنگ، درزی، کریانہ و جنرل سٹورز فریج، اسٹیشنری کی فروخت سمیت دیگر کاروبار شامل ہیں۔
خبر نامے کو دستیاب دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت نے کاروباری آسانیوں اور چھوٹے کاروبار کی مشکلات ختم کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔ لوکل گورنمنٹ کی سطح پر ایسے کاروبار شروع کرنے کیلئے لائسنس لینا ہوتا تھا۔ ان میں قلفی بنانا، ڈرائی فروٹس کی فروخت، کلچہ فروش، کھل بنولہ، کولہو لگانا، چاول چھڑنے والے پلانٹس، چاول پالش کرنے والی فیکرٹری، تمباکو فروش اور پان فروش، آٹو میٹک پلانٹ پر اینٹیں اور ٹائلیں تیار کرنے والا کارخانہ، شیشے کو کاٹنا، پالش کرنا اور فروخت کرنا، ماربل کٹنگ یا ماربل ٹائیلز کٹنگ و دیگر سامان کلنگ (چھوٹی فیکرٹری)، ماربل ٹائیلز و دیگر سامان ماربلز اور سینٹری سامان کی فروخت، ماربل چپس پاوڈر، معدنی پتھر، چونا فروخت کرنا، ڈھلائی بھٹی (500 کلو روزانہ کی استعدادسے کم) فرنیچر اسٹیل تیار کرنا، سٹیل اور الومینم کے دروازے، کھڑکیاں، گرل الماریاں، جھولے، خراد ورکس، بھٹی کے ذریعے مٹی کے برتن و دیگر اشیا بنانے والے، شیشہ ڈیزائن کرنا، سیمنٹ کے پول بنانے والے پلانٹ ، سیمنٹ کی مصنوعات تیار کرنا، معدنی پتھر،چونا، پسائی کرنا، گریٹنگ وغیرہ چھوٹی فیکٹری، لوہا پائپ ملز، لوہا پول چھوٹی فیکٹری، ایلومینم بنانا، چھوٹی فیکٹری، دستی چادر اور جالی بنانا، انجینئرنگ ورکس چھوٹی فیکرٹری، ٹین ڈبہ اور یو پی ایس بکس تیار کرنے والے کارخانے، ٹرنک صندوق بنانے والی چھوٹی فیکٹری، جستی چادر کے ائیر کولر، بس، ٹرک مزدا وغیرہ کی باڈی تیار کرنا، سلائی کڑھائی کی مشین بنانا وغیرہ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ فریج و فریزر، اے سی اور بجلی کے ٹرانسفارمر تیار کرنے والی چھوٹی فیکرٹری، کاغذ گتہ کی مصنوعات، اسٹیشنری و اسٹیشنری کی مصنوعات تیار کرنے والی چھوٹی فیکٹری، پلاسٹک کرش کرنا، پلاسٹک دانہ بنانا، پلاسٹک دانہ فروخت کرنا، پلاسٹک کی ٹینکی بنانا، فوم بنانے والی چھوٹی فیکٹری، فوم فروخت کرنا، موم بتی بنانا اور فروخت کرنا، کاٹن سپننگ فیکٹری، چھوٹی فیکرٹری، سوت اور سوت کی مصنوعات تیار کرنے والی چھوٹی فیکٹری، پاور لوم چھوٹی فیکرٹری، گارمنٹس سٹچنگ، کلاتھ شاپ، ہر قسم کا فینسی لہنگا، ریڈی میڈ گارمنٹس، دھاگہ ہر قسم کی رنگائی کرنا، اونی دھاگہ، نلکی بٹن،لیس بکرم بنانا اور فروخت، کٹائی پیکو، اوور لاک کاج کرنا،ایمبرایڈری فیکٹری، چمڑے یا دوسرے قسم کے جوتے تیار کرنا، گھریلو سطح پر ریکسین شو فیکرٹری، فلیکس بنانا، پیکنگ فیکٹری، چمڑے یا دوسرے قسم کے جوتے تیار کرنا بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
علاوہ ازیں کباڑ کانہ، کچی کھالوں کا کام کرنا، ٹال فیکٹری، کوئلہ فروش، برتن سٹیل و پلاسٹک ہر قسم فروخت کرنا،آپٹیکل فروش، ہول سیل ڈیلر، ڈسٹری بیوٹر، نئے یا پرانے ٹائر کی شاپ، ٹائر پنکچر شاپ، چمڑے یا دوسرے قسم کے جوتے فروخت کرنا، آئل کلاتھ، ربڑ شیٹ کی فروخت، کریانہ سٹور، جنرل سٹور، فریج اے سی ٹی وی مرمت کرنا، اسٹیشنری کی مصنوعات کی فروخت، ٹرنک صندوق فروخت کرنے والے، ٹمبر مرچنٹ، لکڑی کے گولہ پٹی، بانس، کارآمد لکڑی کی فروخت، فوٹو کاپی کرنا، فوٹو کاپی مشین فروخت کرنا، سلائی کڑھائی کی مشین فروخت کرنا، ٹیلرنگ شاپ، لکڑی فرنیچر شو روم اور فروخت کرنا ماسوائے پرانا فرنیچر، سیمنٹ فروخت کرنا، سریا، گارڈر، ٹی آئرن فروخت کرنا، سٹیل الومینم کے دروازے کھڑکیاں، گرل الماریاں جھولے فروخت کرنا، شامل ہیں۔

 

آئی ڈی: 2020/01/23/3989

متعلقہ خبریں

Leave a Comment