سی ای او پی آئی اے کو کام سے روکنے کا تحریری حکم نامہ جاری

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی آئی اے کے سی ای او ائیر مارشل ارشد محمود ملک کو کام سے روکنے سے متعلق کیس کی 20 جنوری کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری  کر دیا ہے۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت تک پی آئی اے کے بورڈ آف گورنرز ادارے کے روزمرہ کے معاملات چلائیں۔ بورڈ آف گورنرز اس دوران چیئرمین کے اختیارات بھی استعمال کرسکتا ہے۔ واضح رہے سندھ ہائیکورٹ میں پی آئی اے سے متعلق ایچ آر سی کی درخواست زیر سماعت ہے جسے سپریم کورٹ منتقل کیا جائے۔ دونوں درخواستوں کو ایک ساتھ منسلک کیا جائے۔ کیس کی سماعت 2 ہفتے بعد ہو گی۔

آئی ڈی: 2020/01/23/4026

اپنا تبصرہ بھیجیں