کشمیر کے حالات بگڑے تو خطے کی معیشت پر برے اثرات ہوں گے: وزیر خارجہ

Shah Mahmood Qureshi-Afghan-Taliban-US-Peace-Accord

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر کشمیر میں حالات بگڑتے ہیں یا جنوبی ایشیا میں کوئی چپقلش جنم لیتی ہے تو خطے ‏کی معیشت پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی بھرپور کوشش ہے کہ ہم اپنا نکتہ نظر دنیا کے سامنے رکھیں۔ اگر کشمیر میں حالات بگڑتے ہیں یا جنوبی ایشیا میں کوئی چپقلش جنم لیتی ہے تو خطے ‏کی معیشت پر اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان سارے مسائل کو اجاگر کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے اور وزیر اعظم عمران خان ‏نے انہیں اجاگر کیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے دورہء پاکستان پر آمادگی کا اظہار کیا ہے وہ جلد پاکستان آنے کے ‏خواہشمند ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کا کہنا تھا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان ایک اہم ملک ہے وہ پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات ‏کو بڑھانا چاہتے ہیں۔ سی پیک کے حوالے سے ہمیں اپنے مفاد کو دیکھنا ہے۔  جو چیز ہمارے مفاد میں ہے ہم ‏اس پر عمل پیرا رہیں گے۔

 

آئی ڈی: 2020/01/23/4034

متعلقہ خبریں

Leave a Comment